Open Menu

Sahih Muslim Hadith 1964 - Read Hadith in Arabic with English/Urdu Translation

Read the complete Sahih Muslim Hadith 1964 at UrduPoint with English and Urdu Translation. Hadith 1964 of Sahih Muslim is narrated by Imam Muslim in the Chapter Prayer - Friday. You can read the original Sahih Muslim 1964 Hadith in Arabic on this page and its translation in Urdu and English to understand its meaning.

  • Hadith No 1964
  • Book Name Sahih Muslim
  • Chapter Name Prayer - Friday
  • Writer Imam Muslim
  • Writer Death 261 ھ
Urdu Hadith Arabic Hadith

Sahih Muslim Hadith 1964 in Urdu

Read Hadith 1964 of Sahih Muslim in Urdu Translation narrated by Imam Muslim in Chapter Prayer - Friday of Sahih Muslim at UrduPoint. The following is the complete Sahih Muslim Hadith 1964 Urdu Translation.

‏‏‏‏ سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جو نہائے جمعہ کے دن جنابت سے (اس میں صاف اشارہ ہے کہ اپنی بی بی سے صحبت بھی کرے) پھر جائے یعنی اور گھڑی میں تو اس نے گویا ایک اونٹ کی قربانی کی۔ اور جو دوسری ساعت میں گیا اس نے گویا ایک گائے کی۔ اور جو تیسری ساعت میں گیا اس نے گویا ایک دنبہ کیا۔ اور جو چوتھی ساعت میں گیا اس نے گویا ایک مرغی کی۔ اور جو پانچویں ساعت میں گیا اس نے ایک انڈا قربان کیا۔ پھر جب امام نکل آیا (یعنی خطبہ پڑھنے لگا) تو فرشتے (یعنی حاضری نویس جو مسجد کے دروازے پر حاضری لکھتے تھے) وہ مسجد میں حاضر ہو گئے اور خطبہ سننے لگے۔ (غرض اس وقت جو آیا اس کی حاضری نہیں لکھی گئی اور آنے کے ثواب سے محروم رہا اگرچہ نماز کا ثواب پائے)۔

Sahih Muslim Hadith 1964 in Arabic

Read Hadith 1964 of Sahih Muslim narrated by Imam Muslim in Chapter Prayer - Friday of Sahih Muslim at UrduPoint. The following is the complete Sahih Muslim Hadith 1964.

وحَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ ، عَنْ مَالِكِ بْنِ أَنَسٍ فِيمَا قُرِئَ عَلَيْهِ ، عَنْ سُمَيٍّ مَوْلَى أَبِي بَكْرٍ ، عَنْ أَبِي صَالِحٍ السَّمَّانِ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، قَالَ : " مَنِ اغْتَسَلَ يَوْمَ الْجُمُعَةِ غُسْلَ الْجَنَابَةِ ثُمَّ رَاحَ ، فَكَأَنَّمَا قَرَّبَ بَدَنَةً ، وَمَنْ رَاحَ فِي السَّاعَةِ الثَّانِيَةِ ، فَكَأَنَّمَا قَرَّبَ بَقَرَةً ، وَمَنْ رَاحَ فِي السَّاعَةِ الثَّالِثَةِ ، فَكَأَنَّمَا قَرَّبَ كَبْشًا أَقْرَنَ ، وَمَنْ رَاحَ فِي السَّاعَةِ الرَّابِعَةِ ، فَكَأَنَّمَا قَرَّبَ دَجَاجَةً ، وَمَنْ رَاحَ فِي السَّاعَةِ الْخَامِسَةِ ، فَكَأَنَّمَا قَرَّبَ بَيْضَةً ، فَإِذَا خَرَجَ الْإِمَامُ ، حَضَرَتِ الْمَلَائِكَةُ يَسْتَمِعُونَ الذِّكْرَ " .

Who narrated Sahih Muslim Hadith 1964?

Imam Muslim narrated Hadith 1964 of Sahih Muslim.

What is the topic of Sahih Muslim Hadith 1964?

Hadith 1964 of Sahih Muslim discusses about the Prayer - Friday.

Where can we read the complete Hadith 1964 of Sahih Muslim?

You can read the complete Hadith 1964 of Sahih Muslim in Arabic with Urdu and English translation at UrduPoint.

More Hadiths From : Sahih Muslim - The Book Of Prayer - Friday

حدیث نمبر 2014

‏‏‏‏ حارثہ کی بیٹی نے کہا کہ نہیں یاد کی میں نے سوره «ق» مگر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے مبارک منہ سے سن کر کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم اس کو ہر جمعہ میں پڑھا کرتے تھے اور ہمارا اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا تنور ایک تھا۔ (یہ اپنا قریب بیان کیا رسول اللہ مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 1955

‏‏‏‏ سیدنا سالم بن عبد اللہ رضی اللہ عنہ اپنے باپ سے راوی ہیں کہ سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ جمعہ کے دن خطبہ پڑھتے تھے کہ ایک صحابی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے آئے (اور روایتوں سے معلوم ہوتا ہے کہ وہ سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ تھے) اور سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے ان کو پکارا کہ کون سا وقت ہے آنے کا (یعنی ..مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 2004

‏‏‏‏ سیدنا جابر بن سمره رضی اللہ عنہ کہتے: میں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ کئی نمازیں پڑھیں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی نماز اور خطبہ دونوں درمیانے ہوتے تھے۔مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 1978

‏‏‏‏ سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ہم پچھلے لوگ ہیں اور قیامت کے دن آگے بڑھ جانے والے ہیں فقط اتنی بات ہے کہ ہر امت کو ہم سے پہلے کتاب ملی ہے اور ہم کو ان کے بعد۔ پھر یہ دن جو ہم پر اللہ نے فرض کیا اس کی ہم کو راہ بتا دی اور سب لوگ اس میں ہمارے پیچھے ہیں کہ یہود کی عید ..مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 1974

‏‏‏‏ سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کیا اور اس میں یہ نہیں کہا کہ وہ ساعت بہت تھوڑی ہے۔مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 2031

‏‏‏‏ سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جمعہ کے دن فجر کی نماز میں «الم تَنْزِيلُ» اور «هَلْ أَتَى عَلَى الإِنْسَانِ حِينٌ مِنَ الدَّهْرِ» پڑھتے تھے اور نماز جمعہ میں سوره جمعہ اور منافقون۔مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 2009

‏‏‏‏ واصل بن حیان نے کہا کہ ابووائل نے کہا کہ خطبہ پڑھا ہم پر سیدنا عمار رضی اللہ عنہ نے اور بہت مختصر پڑھا اور نہایت بلیغ پھر جب وہ اترے منبر سے تو ہم نے کہا: اے ابوالیقظان! تم نے بہت بلیغ خطبہ پڑھا اور نہایت مختصر کہا اور اگر آپ ذرا اس خطبہ کو طویل کرتے تو بہتر ہوتا۔ تب سیدنا عمار رضی اللہ عنہ نے کہا کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ ..مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 2001

‏‏‏‏ کعب بن عجرہ مسجد میں داخل ہوئے اور ام حکیم کا بیٹا عبدالرحمٰن بیٹھے بیٹھے خطبہ پڑھتا تھا تو انہوں نے کہا اس خبیث کو دیکھو کہ بیٹھے ہوئے خطبہ پڑھتا ہے اور اللہ تعالیٰ فرماتا ہے: «وَإِذَا رَأَوْا تِجَارَةً أَوْ لَهْوًا انْفَضُّوا إِلَيْهَا وَتَرَكُوكَ قَائِمًا» اور جب دیکھتے ہیں کسی تجارت یا کھیل کو تو ..مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 1991

‏‏‏‏ سہل نے کہا: ہم دوپہر کا سونا نہ سوتے اور دن چڑھے کا کھانا نہ کھاتے تھے مگر نماز جمعہ کے بعد۔ ابن حجر رحمہ اللہ نے اپنی روایت میں یہ بات زیادہ کی کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ میں۔مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 2016

‏‏‏‏ عمارہ بن رؤیبہ نے بشر، مروان کے بیٹے کو دیکھا کہ منبر پر دونوں ہاتھ اٹھائے ہے (یعنی دعا کے لئے) تو کہا کہ اللہ خراب کرے ان دونوں ہاتھوں کو میں نے تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا ہے کہ اس سے زیادہ نہ کرتے تھے اور اشارہ کیا اپنے کلمہ کی انگلی سے۔مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 1957

‏‏‏‏ سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ نے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جمعہ کے دن کا نہانا ہر بالغ کو واجب ہے۔مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 2019

‏‏‏‏ سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے انہوں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے جیسے حماد نے کہا مگر دو رکعت کا ذکر نہیں کیا۔مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 1971

‏‏‏‏ سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے کہا، فرمایا: ابوالقاسم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کے مثل۔مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 1966

‏‏‏‏ سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے کہا: سنا میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے کہ فرماتے تھے مثل اس روایت کے جو ابھی گزری۔مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 2027

‏‏‏‏ مذکورہ بالا حدیث اس سند سے بھی آئی ہے۔مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 2021

‏‏‏‏ سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ ایک بندہ آیا اور نبی صلی اللہ علیہ وسلم منبر پر خطبہ ارشاد فرمارہے تھے جمعہ کے دن آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے کہا: کیا تو نے دو رکعتیں ادا کر لی ہیں۔ اس نے کہا: نہیں، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 2010

‏‏‏‏ سیدنا عدی بن حاتم رضی اللہ عنہ نے کہا کہ ایک شخص نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس خطبہ پڑھا اور اس نے کہا «مَنْ يُطِعِ اللَّهَ وَرَسُولَهُ فَقَدْ رَشِدَ وَمَنْ يَعْصِهِمَا فَقَدْ غَوَى» یعنی جو اطاعت کرے اللہ اور اس کے رسول کی اس نے راہ پائی اور جس نے ان دونوں کی نافرمانی کی وہ گمراہ ..مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 1980

‏‏‏‏ سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ہم سب کے پیچھے ہیں اور قیامت کے دن سب کے آگے ہو جانے والے ہیں اور ہم جنت میں سب سے پہلے داخل ہوں گے مگر اتنی بات البتہ ہے کہ ان لوگوں کو کتاب ہم سے پہلے ملی ہے اور ہم کو ان کے بعد۔ اور انہوں نے سچی بات میں اختلاف کیا۔ سو یہ جمعہ کا دن ..مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 1995

‏‏‏‏ سیدنا جابر بن سمرہ رضی اللہ عنہ نے کہا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم ہمیشہ دو خطبے پڑھا کرتے تھے اور ان کے بیچ میں بیٹھتے تھے اور خطبوں میں قران شریف پڑھتے اور لوگوں کو نصیحت کرتے۔مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 2002

‏‏‏‏ حکم بن میناء سے سیدنا عبداللہ بن عمر اور سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہم نے بیان کیا کہ انہوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا کہ فرماتے تھے اپنے منبر کی لکڑیوں پر کہ لوگ جمعہ کو چھوڑ دینے سے باز آ جائیں، نہیں تو اللہ تعالٰی ان کے دلوں پر مہر کر دے گا کہ وہ غافلوں میں سے ہو جائیں گے۔مکمل حدیث پڑھیئے