Open Menu

Sunan Abi Dawud Hadith 3247 - Read Hadith in Arabic with English/Urdu Translation

Read the complete Sunan Abi Dawud Hadith 3247 at UrduPoint with English and Urdu Translation. Hadith 3247 of Sunan Abi Dawud is narrated by Imam Abu Dawood in the Chapter Oaths And Vows (kitab Al-aiman Wa Al-nudhur). You can read the original Sunan Abi Dawud 3247 Hadith in Arabic on this page and its translation in Urdu and English to understand its meaning.

  • Hadith No 3247
  • Book Name Sunan Abi Dawud
  • Chapter Name Oaths And Vows Kitab Al-aiman Wa Al-nudhur
  • Writer Imam Abu Dawood
  • Writer Death 275 ھ
Urdu Hadith English Hadith Arabic Hadith

Sunan Abi Dawud Hadith 3247 in Urdu

Read Hadith 3247 of Sunan Abi Dawud in Urdu Translation narrated by Imam Abu Dawood in Chapter Oaths And Vows (kitab Al-aiman Wa Al-nudhur) of Sunan Abi Dawud at UrduPoint. The following is the complete Sunan Abi Dawud Hadith 3247 Urdu Translation.

´ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جو کوئی قسم کھائے اور اپنی قسم میں یوں کہے کہ میں لات کی قسم کھاتا ہوں تو چاہیئے کہ وہ «لا إله إلا الله» کہے، اور جو کوئی اپنے دوست سے کہے کہ آؤ ہم تم جوا کھیلیں تو اس کو چاہیئے کہ کچھ نہ کچھ صدقہ کرے (تاکہ شرک اور کلمہ شرک کا کفارہ ہو جائے)۔

Sunan Abi Dawud Hadith 3247 in English

Read Hadith 3247 of Sunan Abi Dawud in English Translation narrated by Imam Abu Dawood in Chapter Oaths And Vows (kitab Al-aiman Wa Al-nudhur) of Sunan Abi Dawud at UrduPoint. The following is the complete Sunan Abi Dawud Hadith 3247 English Translation.

Narrated Abu Hurairah: The Messenger of Allah ﷺ as saying: If anyone swears on oath is the course which he says: "By al-Lat" he should say: There is no god but Allah, and that if anyone says to his friend: Come and let me play for money with you, he should give something in charity (sadaqah).

Sunan Abi Dawud Hadith 3247 in Arabic

Read Hadith 3247 of Sunan Abi Dawud narrated by Imam Abu Dawood in Chapter Oaths And Vows (kitab Al-aiman Wa Al-nudhur) of Sunan Abi Dawud at UrduPoint. The following is the complete Sunan Abi Dawud Hadith 3247.

حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ عَلِيٍّ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ حُمَيْدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " مَنْ حَلَفَ ، فَقَالَ فِي حَلْفِهِ : وَاللَّاتِ ، فَلْيَقُلْ : لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ ، وَمَنْ قَالَ لِصَاحِبِهِ : تَعَالَ أُقَامِرْكَ ، فَلْيَتَصَدَّقْ بِشَيْءٍ " .

Who narrated Sunan Abi Dawud Hadith 3247?

Imam Abu Dawood narrated Hadith 3247 of Sunan Abi Dawud.

What is the topic of Sunan Abi Dawud Hadith 3247?

Hadith 3247 of Sunan Abi Dawud discusses about the Oaths And Vows (kitab Al-aiman Wa Al-nudhur).

Where can we read the complete Hadith 3247 of Sunan Abi Dawud?

You can read the complete Hadith 3247 of Sunan Abi Dawud in Arabic with Urdu and English translation at UrduPoint.

More Hadiths From : Sunan Abi Dawud - The Book Of Oaths And Vows (kitab Al-aiman Wa Al-nudhur)

حدیث نمبر 3314

´میمونہ بنت کردم کہتی ہیں کہ` میں اپنے والد کے ساتھ حجۃ الوداع میں نکلی، تو میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا، اور لوگوں کو کہتے ہوئے سنا کہ یہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہیں، میں نے آپ پر اپنی نظریں گاڑ دیں، میرے والد آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے قریب ہوئے آپ اپنی ایک اونٹنی پر سوار تھے، ..مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 3309

´بریدہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` ایک عورت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئی اور اس نے عرض کیا: میں نے ایک باندی اپنی والدہ کو دی تھی، اب وہ مر گئیں اور وہی باندی چھوڑ گئیں ہیں، آپ صلی اللہ علیہ وسلم تمہیں تمہارا اجر مل گیا اور باندی بھی تمہیں وراثت میں مل گئی اس نے کہا: وہ مر ..مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 3264

´ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ کہتے ہیں` جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم زور دے کر قسم کھاتے تو فرماتے: «والذي نفس أبي القاسم بيده» قسم ہے اس ذات کی جس کے ہاتھ میں ابوالقاسم کی جان ہے۔مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 3281

´امیہ بن خالد کہتے ہیں` جب خالد قسری گورنر مقرر ہوئے تو انہوں نے صاع کو دو چند کر دیا تو ایک صاع (۱۶) رطل کا ہو گیا ۱؎۔ ابوداؤد کہتے ہیں: محمد بن محمد بن خلاد کو حبشیوں نے سامنے کھڑا کر کے قتل کر دیا تھا انہوں نے ہاتھ سے بتایا کہ اس طرح (یہ کہہ کر) ابوداؤد نے اپنا ہاتھ پھیلایا، اور اپنے دونوں ہاتھوں کی ..مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 3248

´ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم اپنے باپ دادا کی قسم نہ کھاؤ، نہ اپنی ماؤں کی قسم کھانا، اور نہ ان کی قسم کھانا جنہیں لوگ اللہ کا شریک ٹھہراتے ہیں، تم صرف اللہ کی قسم کھانا، اور اللہ کی بھی قسم اسی وقت کھاؤ جب تم سچے ہو۔مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 3247

´ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جو کوئی قسم کھائے اور اپنی قسم میں یوں کہے کہ میں لات کی قسم کھاتا ہوں تو چاہیئے کہ وہ «لا إله إلا الله» کہے، اور جو کوئی اپنے دوست سے کہے کہ آؤ ہم تم جوا کھیلیں تو اس کو چاہیئے کہ کچھ نہ کچھ صدقہ کرے مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 3249

´عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں اس حال میں پایا کہ وہ ایک قافلہ میں تھے اور اپنے باپ کی قسم کھا رہے تھے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اللہ تعالیٰ تمہیں اپنے باپ دادا کی قسم کھانے سے روکتا ہے اگر کسی کو قسم کھانی ہی ہے تو اللہ کی قسم کھائے ورنہ خاموش ..مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 3275

´عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ` دو آدمی اپنا جھگڑا لے کر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئے تو آپ نے مدعی سے گواہ طلب کیا، اس کے پاس گواہ نہ تھا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے مدعی علیہ سے قسم کھانے کے لیے کہا، اس نے اس اللہ کی قسم کھائی جس کے سوا کوئی اور معبود برحق نہیں ہے، رسول اللہ صلی ..مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 3304

´عقبہ بن عامر جہنی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے کہا: میری بہن نے بیت اللہ پیدل جانے کی نذر مانی تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تمہاری بہن کے پیدل بیت اللہ جانے کا اللہ کوئی ثواب نہ دے گا۔مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 3296

´عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ` عقبہ بن عامر رضی اللہ عنہ کی بہن نے پیدل بیت اللہ جانے کی نذر مانی تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے سواری سے جانے اور ہدی ذبح کرنے کا حکم دیا ۱؎۔مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 3318

´کعب بن مالک رضی اللہ عنہ کہتے ہیں` جب ان کی توبہ قبول ہو گئی تو انہوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے عرض کیا: میں اپنے مال سے دستبردار ہو جاتا ہوں، پھر آگے راوی نے اسی طرح حدیث بیان کی: «خير لك» تک۔مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 3292

´ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: معصیت کی نذر نہیں ہے (یعنی اس کا پورا کرنا جائز نہیں ہے) اور اس کا کفارہ وہی ہے جو قسم کا کفارہ ہے۔ احمد بن محمد مروزی کہتے ہیں: اصل حدیث علی بن مبارک کی حدیث ہے جسے انہوں نے یحییٰ بن ابی کثیر سے انہوں ..مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 3308

´عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ` ایک عورت بحری سفر پر نکلی اس نے نذر مانی کہ اگر وہ بخیریت پہنچ گئی تو وہ مہینے بھر کا روزہ رکھے گی، اللہ تعالیٰ نے اسے بخیریت پہنچا دیا مگر روزہ نہ رکھ پائی تھی کہ موت آ گئی، تو اس کی بیٹی یا بہن رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس (مسئلہ پوچھنے) آئی تو اس کی جانب سے آپ نے ..مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 3325

´عمر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` انہوں نے عرض کیا: اللہ کے رسول! میں نے زمانہ جاہلیت میں مسجد الحرام میں ایک رات کے اعتکاف کی نذر مانی تھی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے فرمایا: اپنی نذر پوری کر لو۔مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 3267

´عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ` ابوبکر رضی اللہ عنہ نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو قسم دلائی، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے فرمایا: قسم مت دلاؤ۔مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 3270

´عبدالرحمٰن بن ابوبکر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ` ہمارے یہاں ہمارے کچھ مہمان آئے، اور ابوبکر رضی اللہ عنہ رات میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس جا کر بات چیت کیا کرتے تھے (جاتے وقت) کہہ گئے کہ میں واپس نہیں آ سکوں گا یہاں تک کہ تم اپنے مہمانوں کو کھلا پلا کر فارغ ہو جاؤ (یعنی میں دیر سے آ سکوں گا ..مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 3299

´عقبہ بن عامر جہنی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں` میری بہن نے بیت اللہ پیدل جانے کی نذر مانی اور مجھے حکم دیا کہ میں اس کے لیے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے مسئلہ پوچھ کر آؤں (کہ میں کیا کروں) تو میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھا تو آپ نے فرمایا: چاہیئے کہ پیدل بھی چلے اور سوار ..مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 3271

´اس سند سے بھی عبدالرحمٰن بن ابوبکر رضی اللہ عنہما سے یہ حدیث اسی طرح مروی ہے اور اس میں مزید یہ ہے کہ` سالم نے اپنی حدیث میں کہا کہ مجھے یہ معلوم نہ ہو سکا کہ ابوبکر رضی اللہ عنہ نے اس قسم کا کفارہ دیا ہو (کیونکہ یہ قسم لغو ہے)۔مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 3269

´عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے یہی حدیث روایت کی ہے` لیکن اس میں انہوں نے قسم کا ذکر نہیں کیا ہے اور اس میں اتنا اضافہ ہے: آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں (تعبیر کی غلطی) نہیں بتائی ۱؎۔مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 3307

´عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ` سعد بن عبادہ رضی اللہ عنہ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے مسئلہ دریافت کیا اور کہا کہ میری والدہ کا انتقال ہو گیا ہے اور ان کے ذمہ ایک نذر تھی جسے وہ پوری نہ کر سکیں تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم ان کی جانب سے پوری کر دو۔مکمل حدیث پڑھیئے