Open Menu

Sunan At Tirmidhi Hadith 291 - Read Hadith in Arabic with English/Urdu Translation

Read the complete Sunan At Tirmidhi Hadith 291 at UrduPoint with English and Urdu Translation. Hadith 291 of Sunan At Tirmidhi is narrated by Imam Tirmidhi in the Chapter Salat (Prayer). You can read the original Sunan At Tirmidhi 291 Hadith in Arabic on this page and its translation in Urdu and English to understand its meaning.

  • Hadith No 291
  • Book Name Sunan At Tirmidhi
  • Chapter Name Salat Prayer
  • Writer Imam Tirmidhi
  • Writer Death 256 ھ
Urdu Hadith Arabic Hadith

Sunan At Tirmidhi Hadith 291 in Urdu

Read Hadith 291 of Sunan At Tirmidhi in Urdu Translation narrated by Imam Tirmidhi in Chapter Salat (Prayer) of Sunan At Tirmidhi at UrduPoint. The following is the complete Sunan At Tirmidhi Hadith 291 Urdu Translation.

´عبداللہ بن مسعود رضی الله عنہ کہتے ہیں:` سنت سے یہ ہے ۱؎ کہ تشہد آہستہ پڑھا جائے۔

امام ترمذی کہتے ہیں:
۱- ابن مسعود کی حدیث حسن غریب ہے،
۲- اور اہل علم کا اسی پر عمل ہے۔

Sunan At Tirmidhi Hadith 291 in Arabic

Read Hadith 291 of Sunan At Tirmidhi narrated by Imam Tirmidhi in Chapter Salat (Prayer) of Sunan At Tirmidhi at UrduPoint. The following is the complete Sunan At Tirmidhi Hadith 291.

حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا أَبُو سَعِيدٍ الْأَشَجُّ، حَدَّثَنَا يُونُسُ بْنُ بُكَيْرٍ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاق، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الْأَسْوَدِ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ، قَالَ : " مِنَ السُّنَّةِ أَنْ يُخْفِيَ التَّشَهُّدَ " . قَالَ أَبُو عِيسَى : حَدِيثُ ابْنِ مَسْعُودٍ حَدِيثٌ حَسَنٌ غَرِيبٌ ، وَالْعَمَلُ عَلَيْهِ عِنْدَ أَهْلِ الْعِلْمِ .

Who narrated Sunan At Tirmidhi Hadith 291?

Imam Tirmidhi narrated Hadith 291 of Sunan At Tirmidhi.

What is the topic of Sunan At Tirmidhi Hadith 291?

Hadith 291 of Sunan At Tirmidhi discusses about the Salat (Prayer).

Where can we read the complete Hadith 291 of Sunan At Tirmidhi?

You can read the complete Hadith 291 of Sunan At Tirmidhi in Arabic with Urdu and English translation at UrduPoint.

More Hadiths From : Sunan At Tirmidhi - The Book Of Salat (Prayer)

حدیث نمبر 195

´جابر بن عبداللہ رضی الله عنہما سے روایت ہے کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے بلال رضی الله عنہ سے فرمایا: بلال! جب تم اذان دو تو ٹھہر ٹھہر کر دو اور جب اقامت کہو تو جلدی جلدی کہو، اور اپنی اذان و اقامت کے درمیان اس قدر وقفہ رکھو کہ کھانے پینے والا اپنے کھانے پینے سے اور پاخانہ پیشاب کی حاجت محسوس کرنے والا اپنی ..مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 231

´اس سند سے بھی` وابصہ بن معبد رضی الله عنہ سے روایت ہے کہ ایک شخص نے صف کے پیچھے اکیلے نماز پڑھی تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے نماز دہرانے کا حکم دیا۔

امام ترمذی کہتے ہیں:
وکیع کہتے ہیں کہ جب آدمی صف کے پیچھے اکیلے نماز پڑھے تو وہ نماز کو دہرائے (اس کی نماز نہیں ہوئی)۔مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 215

´عبداللہ بن عمر رضی الله عنہما کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی الله علیہ وسلم نے فرمایا: باجماعت نماز تنہا نماز پر ستائیس درجے فضیلت رکھتی ہے۔

امام ترمذی کہتے ہیں:
۱- ابن عمر رضی الله عنہما کی حدیث حسن صحیح ہے،
۲- اس باب میں عبداللہ بن مسعود، ابی بن کعب، معاذ بن ..مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 179

´ابوعبیدہ بن عبداللہ بن مسعود سے روایت ہے کہ` عبداللہ بن مسعود رضی الله عنہ نے کہا: مشرکین نے رسول اللہ صلی الله علیہ وسلم کو خندق کے دن چار نمازوں سے روک دیا۔ یہاں تک کہ رات جتنی اللہ نے چاہی گزر گئی، پھر آپ نے بلال کو حکم دیا تو انہوں نے اذان کہی، پھر اقامت کہی تو آپ صلی الله علیہ وسلم نے ظہر پڑھی، پھر بلال رضی الله عنہ نے اقامت کہی تو آپ نے عصر پڑھی، ..مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 347

´اس سند سے بھی` اس مفہوم کی حدیث مروی ہے۔

امام ترمذی کہتے ہیں:
۱- ابن عمر رضی الله عنہما کی حدیث کی سند کوئی زیادہ قوی نہیں ہے، زید بن جبیرۃ کے سلسلہ میں ان کے حفظ کے تعلق سے کلام کیا گیا ہے،
۲- زید بن جبیر کوفی ان سے زیادہ قوی اور ان سے پہلے کے ہیں انہوں نے ابن عمر رضی الله عنہما سے سنا ہے،
مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 170

´قاسم بن غنام کی پھوپھی ام فروہ رضی الله عنہا (جنہوں نے نبی اکرم صلی الله علیہ وسلم سے بیعت کی تھی) کہتی ہیں کہ` نبی اکرم صلی الله علیہ وسلم سے پوچھا گیا: کون سا عمل سب سے افضل ہے؟ تو آپ نے فرمایا: اول وقت میں نماز پڑھنا۔مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 351

´جابر رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ` مجھے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک ضرورت سے بھیجا تو میں ضرورت پوری کر کے آیا تو (دیکھا کہ) آپ اپنی سواری پر مشرق (پورب) کی طرف رخ کر کے نماز پڑھ رہے تھے، اور سجدہ رکوع سے زیادہ پست تھا۔

امام ترمذی کہتے ہیں:
۱- جابر رضی الله عنہ ..مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 302

´رفاعہ بن رافع رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی الله علیہ وسلم ایک دن مسجد میں بیٹھے ہوئے تھے، ہم بھی آپ کے ساتھ تھے، اسی دوران ایک شخص آپ کے پاس آیا جو بدوی لگ رہا تھا، اس نے آ کر نماز پڑھی اور بہت جلدی جلدی پڑھی، پھر پلٹ کر آیا اور نبی اکرم صلی الله علیہ وسلم کو سلام کیا تو نبی اکرم صلی الله علیہ وسلم نے فرمایا: اور تم پر ..مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 328

´اس سند سے بھی` ابوہریرہ کے واسطہ سے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے اسی مفہوم کے ساتھ مروی ہے جیسے ابوسلمہ کی حدیث ہے جسے انہوں نے ابوہریرہ سے روایت کی ہے۔ اسی طرح کہا ہے عبدالرزاق نے وہ روایت کرتے ہیں کہ سعید بن المسیب سے اور سعید بن مسیب نے بواسطہ ابوہریرہ سے اور ابوہریرہ نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت ..مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 288

´ابوہریرہ رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ` نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نماز میں اپنے دونوں قدموں کے سروں یعنی دونوں پیروں کی انگلیوں پر زور دے کر اٹھتے تھے۔

امام ترمذی کہتے ہیں:
اہل علم کے نزدیک ابوہریرہ رضی الله عنہ ہی کی حدیث پر عمل ہے۔ خالد بن الیاس محدثین کے نزدیک ضعیف ہیں۔ انہیں خالد بن ایاس بھی کہا جاتا ہے، لوگ ..مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 339

´عمر بن ابی سلمہ رضی الله عنہ سے روایت ہے کہ` انہوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو ام المؤمنین ام سلمہ رضی الله عنہا کے گھر میں اس حال میں نماز پڑھتے دیکھا، کہ آپ ایک کپڑے میں لپٹے ہوئے تھے ۱؎۔

امام ترمذی کہتے ہیں:
۱- عمر بن ابی سلمہ کی حدیث حسن صحیح ہے،
۲- ..مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 309

´بریدہ رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی الله علیہ وسلم عشاء میں «والشمس وضحاها» اور اس جیسی سورتیں پڑھتے تھے۔

امام ترمذی کہتے ہیں:
۱- بریدہ رضی الله عنہ کی حدیث حسن ہے،
۲- اس باب میں براء بن عازب اور انس رضی الله عنہما سے بھی احادیث آئی ہیں۔
۳- نبی ..مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 218

´مجاہد کہتے ہیں کہ` ابن عباس رضی الله عنہما سے اس شخص کے بارے میں پوچھا گیا جو دن کو روزہ رکھتا ہو اور رات کو قیام کرتا ہو۔ اور جمعہ میں حاضر نہ ہوتا ہو، تو انہوں نے کہا: وہ جہنم میں ہو گا۔ مجاہد کہتے ہیں: حدیث کا مفہوم یہ ہے کہ وہ جماعت اور جمعہ میں ان سے بے رغبتی کرتے ہوئے، انہیں حقیر جانتے ہوئے اور ان میں سستی کرتے ہوئے حاضر نہ ہوتا ہو۔مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 381

´ام سلمہ رضی الله عنہا کہتی ہیں کہ` نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمارے (گھر کے) ایک لڑکے کو دیکھا جسے افلح کہا جاتا تھا کہ جب وہ سجدہ کرتا تو پھونک مارتا ہے، تو آپ نے فرمایا: افلح! اپنے چہرے کو گرد آلودہ کر ۱؎۔ احمد بن منیع کہتے ہیں کہ عباد بن العوام نے نماز میں ..مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 259

´سعد بن ابی وقاص رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ` ہم لوگ ایسا کرتے تھے (یعنی تطبیق کرتے تھے) پھر ہمیں اس سے روک دیا گیا اور حکم دیا گیا کہ ہم ہتھیلیاں گھٹنوں پر رکھیں۔مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 345

´عامر بن ربیعہ رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ` ہم ایک تاریک رات میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ سفر میں تھے۔ تو ہم نہیں جان سکے کہ قبلہ کس طرف ہے، ہم میں سے ہر شخص نے اسی طرف رخ کر کے نماز پڑھ لی جس طرف پہلے سے اس کا رخ تھا۔ جب ہم نے صبح کی اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے اس کا ذکر کیا چنانچہ اس وقت آیت کریمہ مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 156

´انس بن مالک رضی الله عنہ سے روایت ہے کہ` رسول اللہ صلی الله علیہ وسلم نے نماز ظہر اس وقت پڑھی جس وقت سورج ڈھل گیا۔

امام ترمذی کہتے ہیں:
۱- یہ حدیث صحیح ہے اور یہ اس باب میں سب سے اچھی حدیث ہے،
۲- اس باب میں جابر رضی الله عنہ سے بھی حدیث آئی ہے۔مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 243

´ام المؤمنین عائشہ رضی الله عنہا کہتی ہیں کہ` نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم جب نماز شروع کرتے تو «سبحانك اللهم وبحمدك وتبارك اسمك وتعالى جدك ولا إله غيرك» کہتے۔

امام ترمذی کہتے ہیں:
۱- عائشہ رضی الله عنہا کی حدیث صرف اسی سند سے جانتے ہیں،
۲- حارثہ کے حفظ کے ..مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 284

´عبداللہ بن عباس رضی الله عنہما سے روایت ہے کہ` نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم دونوں سجدوں کے درمیان «اللهم اغفر لي وارحمني واجبرني واهدني وارزقني» اے اللہ! مجھے بخش دے، مجھ پر رحم فرما، میرے نقصان کی تلافی فرما، مجھے ہدایت دے اور مجھے رزق عطا فرما کہتے تھے ۱؎۔مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 149

´عبداللہ بن عباس رضی الله عنہما سے روایت ہے کہ` نبی اکرم صلی الله علیہ وسلم نے فرمایا: جبرائیل علیہ السلام نے خانہ کعبہ کے پاس میری دو بار امامت کی، پہلی بار انہوں نے ظہر اس وقت پڑھی (جب سورج ڈھل گیا اور) سایہ جوتے کے تسمہ کے برابر ہو گیا، پھر عصر اس وقت پڑھی جب ہر چیز کا سایہ اس کے ایک مثل ہو گیا ۱؎، ..مکمل حدیث پڑھیئے