Open Menu

Sunan Nisai Hadith 5554 - Read Hadith in Arabic with English/Urdu Translation

Read the complete Sunan Nisai Hadith 5554 at UrduPoint with English and Urdu Translation. Hadith 5554 of Sunan Nisai is narrated by Imam Nasai in the Chapter Drinks. You can read the original Sunan Nisai 5554 Hadith in Arabic on this page and its translation in Urdu and English to understand its meaning.

  • Hadith No 5554
  • Book Name Sunan Nisai
  • Chapter Name Drinks
  • Writer Imam Nasai
  • Writer Death 303 ھ
Urdu Hadith Arabic Hadith

Sunan Nisai Hadith 5554 in Urdu

Read Hadith 5554 of Sunan Nisai in Urdu Translation narrated by Imam Nasai in Chapter Drinks of Sunan Nisai at UrduPoint. The following is the complete Sunan Nisai Hadith 5554 Urdu Translation.

´ابوقتادہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: کچی اور تازہ کھجور ایک ساتھ ملا کر نبیذ نہ بناؤ، اور نہ انگور اور تازہ کھجور ملا کر نبیذ بناؤ۔

Sunan Nisai Hadith 5554 in Arabic

Read Hadith 5554 of Sunan Nisai narrated by Imam Nasai in Chapter Drinks of Sunan Nisai at UrduPoint. The following is the complete Sunan Nisai Hadith 5554.

أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى ، قَالَ : حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ عُمَرَ ، قَالَ : حَدَّثَنَا عَلِيٌّ وَهُوَ ابْنُ الْمُبَارَكِ ، عَنْ يَحْيَى ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ ، عَنْ أَبِي قَتَادَةَ ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، قَالَ : " لَا تَنْبِذُوا الزَّهْوَ وَالرُّطَبَ جَمِيعًا ، وَلَا تَنْبِذُوا الزَّبِيبَ وَالرُّطَبَ جَمِيعًا " .

Who narrated Sunan Nisai Hadith 5554?

Imam Nasai narrated Hadith 5554 of Sunan Nisai.

What is the topic of Sunan Nisai Hadith 5554?

Hadith 5554 of Sunan Nisai discusses about the Drinks.

Where can we read the complete Hadith 5554 of Sunan Nisai?

You can read the complete Hadith 5554 of Sunan Nisai in Arabic with Urdu and English translation at UrduPoint.

More Hadiths From : Sunan Nisai - The Book Of Drinks

حدیث نمبر 5568

´حمید سے روایت ہے کہ` انس رضی اللہ عنہ جس قدر کھجور کا حصہ پک چکا ہوتا اسے فضیخ سے نکال پھینکتے ۱؎۔مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 5756

´انس بن مالک رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` ام سلیم رضی اللہ عنہا کے پاس لکڑی کا ایک پیالا تھا، جس کے بارے میں وہ کہتی ہیں کہ میں نے اس میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو ہر قسم کا مشروب پلایا ہے: پانی، شہد، دودھ اور نبیذ۔مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 5564

´جابر رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے منع فرمایا کہ کشمش اور ادھ کچی کھجور ملا کر نبیذ بنائی جائے، نیز منع فرمایا کہ ادھ کچی اور تازہ کھجور ملا کر نبیذ بنائی جائے۔مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 5581

´عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` میں نے عمر رضی اللہ عنہ کو مدینے کے منبر پر خطبہ دیتے ہوئے سنا، انہوں نے کہا: لوگو! دیکھو، جس وقت شراب کی حرمت نازل ہوئی، اس وقت وہ پانچ چیزوں سے بنتی تھی: انگور، کھجور، شہد، گیہوں اور جو سے، اور خمر (شراب) وہ ہے جو عقل کو ڈھانپ لے ۱؎۔مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 5694

´ابوجمرہ کہتے ہیں کہ` میں ابن عباس رضی اللہ عنہما اور عربی سے ناواقف لوگوں کے درمیان ترجمہ کر رہا تھا، اتنے میں ان کے پاس ایک عورت لاکھی برتن کی نبیذ کے بارے میں مسئلہ پوچھنے آئی تو انہوں نے اس سے منع کیا، میں نے عرض کیا: ابوعباس! میں ایک سبز لاکھی میں میٹھی نبیذ تیار کرتا اور اسے پیتا ہوں، اس سے میرے پیٹ میں ریاح بنتی ہے، انہوں نے کہا: اسے مت پیو اگرچہ ..مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 5653

´عبدااللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ` نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایسے مٹی کے برتن (گھڑے) کی اجازت دی جس پر روغن نہ لگایا گیا ہو۔مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 5690

´ابوالجویریہ جرمی کہتے ہیں کہ` میں نے ابن عباس رضی اللہ عنہما سے «باذق» (بادہ) کے بارے میں پوچھا، وہ کعبے سے پیٹھ لگائے بیٹھے تھے، چنانچہ وہ بولے: محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم ) «باذق» کے وجود سے پہلے ہی دنیا سے چلے گئے (یا پہلے ہی اس کا حکم فرما گئے کہ) ..مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 5634

´عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے روغنی برتن اور کدو کی تونبی سے روکا ہے۔مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 5670

´عبدالرحمٰن بن حارث کہتے ہیں کہ` میں نے عثمان رضی اللہ عنہ کو کہتے ہوئے سنا: شراب سے بچو، کیونکہ یہ برائیوں کی جڑ ہے، تم سے پہلے زمانے کے لوگوں میں ایک شخص تھا جو بہت عبادت گزار تھا اور لوگوں سے الگ رہتا تھا، پھر اسی طرح ذکر کیا۔ وہ کہتے ہیں: لہٰذا تم شراب سے بچو، اس لیے کہ اللہ کی قسم وہ (یعنی شراب نوشی) اور ایمان کبھی اکٹھا نہیں ہو ..مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 5729

´انس بن سیرین کہتے ہیں کہ` میں نے انس بن مالک رضی اللہ عنہ کو کہتے ہوئے سنا: نوح علیہ السلام سے شیطان نے انگور کے پودے کے بارے میں جھگڑا کیا، اس نے کہا: یہ میرا ہے، انہوں نے کہا: یہ میرا ہے، پھر دونوں میں صلح ہوئی اس پر کہ نوح علیہ السلام کا ایک تہائی ہے اور شیطان کا دو تہائی ۱؎۔مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 5558

´جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے انگور اور سوکھی کھجور ایک ساتھ ملا کر نبیذ بنانے سے منع فرمایا نیز ادھ کچی اور سوکھی کھجور ایک ساتھ ملا کر نبیذ بنانے سے منع فرمایا ہے۔مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 5714

´ابوالحوراء سعدی کہتے ہیں کہ` میں نے حسن بن علی رضی اللہ عنہما سے کہا کہ آپ کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی کون سی بات یاد ہے؟ تو انہوں نے کہا: مجھے آپ کی یہ بات یاد ہے: جو شک میں ڈالے اسے چھوڑ دو اور وہ کرو جس میں شک نہ ہو۔مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 5718

´سوید بن غفلہ کہتے ہیں کہ` عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نے اپنے کسی عامل (گورنر) کو لکھا: مسلمانوں کو وہ طلاء پینے دو جس کے دو حصے جل گئے ہوں اور ایک حصہ باقی ہو ۱؎۔مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 5708

´ابورافع سے روایت ہے کہ` عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نے کہا: جب تمہیں نبیذ میں تیزی آ جانے کا اندیشہ ہو، تو اسے پانی ملا کر ختم کر دو، عبداللہ (راوی) کہتے ہیں: اس سے پہلے کہ اس میں تیزی آ جائے۔مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 5751

´ابراہیم نخعی کہتے ہیں کہ` پختہ (پکا ہوا) شیرہ پینے میں کوئی حرج نہیں۔مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 5648

´زاذان کہتے ہیں کہ` میں نے عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے درخواست کی کہ مجھ سے کوئی ایسی بات بیان کیجئیے جو آپ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے برتنوں کے سلسلے میں سنی ہو اور اس کی شرح و تفسیر بھی بیان کیجئے تو انہوں نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے لاکھی برتن سے روکا اور یہ وہی ہے جسے تم «جرہ» ..مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 5672

´عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں کہ` نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جس نے شراب پی اور پیٹ میں اسے اتار لی، اللہ اس کی سات دن کی نماز قبول نہیں کرے گا، اگر وہ اس دوران میں مر گیا، تو وہ کفر کی حالت میں مرے گا، اور اگر اس کی عقل چلی گئی اور کوئی فرض چھوٹ گیا (ابن آدم نے کہا: قرآن چھوٹ ..مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 5693

´عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ` گدر (ادھ کچی) کھجور کی نبیذ اگرچہ وہ خالص ہو پھر بھی حرام ہے۔مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 5600

´ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ہر نشہ لانے والی چیز حرام ہے۔مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 5616

´جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ` نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے لیے پتھر کے کونڈے میں نبیذ تیار کی جاتی تھی۔مکمل حدیث پڑھیئے