Open Menu

Sunan Nisai Hadith 5632 - Read Hadith in Arabic with English/Urdu Translation

Read the complete Sunan Nisai Hadith 5632 at UrduPoint with English and Urdu Translation. Hadith 5632 of Sunan Nisai is narrated by Imam Nasai in the Chapter Drinks. You can read the original Sunan Nisai 5632 Hadith in Arabic on this page and its translation in Urdu and English to understand its meaning.

  • Hadith No 5632
  • Book Name Sunan Nisai
  • Chapter Name Drinks
  • Writer Imam Nasai
  • Writer Death 303 ھ
Urdu Hadith Arabic Hadith

Sunan Nisai Hadith 5632 in Urdu

Read Hadith 5632 of Sunan Nisai in Urdu Translation narrated by Imam Nasai in Chapter Drinks of Sunan Nisai at UrduPoint. The following is the complete Sunan Nisai Hadith 5632 Urdu Translation.

´انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے کدو کی تونبی اور روغنی برتن میں نبیذ بنانے سے روکا ہے۔

Sunan Nisai Hadith 5632 in Arabic

Read Hadith 5632 of Sunan Nisai narrated by Imam Nasai in Chapter Drinks of Sunan Nisai at UrduPoint. The following is the complete Sunan Nisai Hadith 5632.

أَخْبَرَنَا قُتَيْبَةُ ، قَالَ : حَدَّثَنَا اللَّيْثُ ، عَنْ ابْنِ شِهَابٍ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ أَنَّهُ أَخْبَرَهُ ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " نَهَى عَنِ الدُّبَّاءِ ، وَالْمُزَفَّتِ أَنْ يُنْبَذَ فِيهِمَا " .

Who narrated Sunan Nisai Hadith 5632?

Imam Nasai narrated Hadith 5632 of Sunan Nisai.

What is the topic of Sunan Nisai Hadith 5632?

Hadith 5632 of Sunan Nisai discusses about the Drinks.

Where can we read the complete Hadith 5632 of Sunan Nisai?

You can read the complete Hadith 5632 of Sunan Nisai in Arabic with Urdu and English translation at UrduPoint.

More Hadiths From : Sunan Nisai - The Book Of Drinks

حدیث نمبر 5732

´ابوثابت ثعلبی کہتے ہیں کہ` میں ابن عباس رضی اللہ عنہما کے پاس تھا اتنے میں ایک شخص آیا اور ان سے رس (شیرے) کے بارے میں پوچھا، انہوں نے کہا: جب تک تازہ ہو پیو۔ اس نے کہا: میں نے ایک مشروب کو پکایا ہے پھر بھی وہ میرے دل میں کھٹک رہا ہے؟ انہوں نے کہا: کیا تم اسے پکانے سے پہلے پیتے ہو؟ اس نے کہا: نہیں، انہوں نے کہا: آگ سے کوئی حرام چیز حلال ..مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 5682

´ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ` شراب پیو، لیکن (اس حد تک کہ) مست نہ ہو جاؤ۔ ابوعبدالرحمٰن (نسائی) کہتے ہیں: یہ بھی ثابت نہیں ہے اور قرصافہ یہ کون ہے؟ ہمیں نہیں معلوم اور عائشہ رضی اللہ عنہا سے منقول جو مشہور بات ہے وہ اس کے برعکس ہے جو قرصافہ نے ان سے روایت کی ہے۔مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 5657

´بریدہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: میں نے تمہیں (مخصوص) برتنوں کے استعمال سے منع کیا تھا، لیکن اب تمہیں جو بہتر لگے اس میں نبیذ تیار کرو، البتہ ہر نشہ لانے والی چیز سے بچو۔مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 5658

´بریدہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` ایک بار رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سفر میں جا رہے تھے، اسی دوران اچانک کچھ لوگوں کے پاس ٹھہرے، تو ان میں کچھ گڑبڑ آواز سنی، فرمایا: یہ کیسی آواز ہے؟ لوگوں نے کہا: اللہ کے نبی! ان کا ایک قسم کا مشروب ہے جسے وہ پی رہے ہیں، آپ نے لوگوں کو بلا بھیجا اور فرمایا: مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 5718

´سوید بن غفلہ کہتے ہیں کہ` عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نے اپنے کسی عامل (گورنر) کو لکھا: مسلمانوں کو وہ طلاء پینے دو جس کے دو حصے جل گئے ہوں اور ایک حصہ باقی ہو ۱؎۔مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 5604

´عمر بن عبدالعزیز نے عدی بن ارطاۃ کو لکھا:` ہر نشہ لانے والی چیز حرام ہے۔مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 5687

´عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ` شراب تو بذات خود حرام ہے خواہ کم ہو یا زیادہ اور دوسرے مشروبات (اس وقت حرام ہیں) جب نشہ آ جائے۔ ابو عون محمد عبیداللہ ثقفی نے ابن شبرمہ کی مخالفت کی ہے ۱؎۔مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 5715

´طاؤس سے روایت ہے کہ` وہ ناپسند کرتے تھے کہ انگور کسی ایسے کے ہاتھ بیچا جائے جو اس کی نبیذ بناتا ہو ۱؎۔مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 5723

´سعید بن مسیب سے روایت ہے کہ` ابو الدرداء رضی اللہ عنہ ایسا مشروب پیتے جو دو تہائی جل کر ختم ہو گیا ہو اور ایک تہائی باقی رہ گیا ہو۔مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 5670

´عبدالرحمٰن بن حارث کہتے ہیں کہ` میں نے عثمان رضی اللہ عنہ کو کہتے ہوئے سنا: شراب سے بچو، کیونکہ یہ برائیوں کی جڑ ہے، تم سے پہلے زمانے کے لوگوں میں ایک شخص تھا جو بہت عبادت گزار تھا اور لوگوں سے الگ رہتا تھا، پھر اسی طرح ذکر کیا۔ وہ کہتے ہیں: لہٰذا تم شراب سے بچو، اس لیے کہ اللہ کی قسم وہ (یعنی شراب نوشی) اور ایمان کبھی اکٹھا نہیں ہو ..مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 5600

´ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ہر نشہ لانے والی چیز حرام ہے۔مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 5620

´عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے سبز رنگ کے برتن سے منع فرمایا ہے۔ راوی کہتے ہیں: میں نے عرض کیا: «حنتم» کیا ہوتا ہے؟ کہا: مٹی کا برتن۔مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 5639

´ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ` میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو ایسے مشروب سے منع فرماتے ہوئے سنا جو کدو کی تونبی، یا لاکھی برتن، یا روغنی برتن میں تیار کیا گیا ہو، سوائے زیتون کے تیل اور سر کے کے ۱؎۔مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 5659

´جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے جب کچھ برتنوں سے روکا تو انصار کو شکایت ہوئی، چنانچہ انہوں نے کہا: اللہ کے رسول! ہمارے پاس کوئی اور برتن نہیں ہے تو آپ نے فرمایا: تب تو نہیں ۱؎۔مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 5750

´ابراہیم نخعی کہتے ہیں کہ` لوگوں کا خیال تھا کہ جو شخص کوئی مشروب پیے اور اس سے نشہ آ جائے تو اس کے لیے درست نہیں کہ وہ دوبارہ اسے پیے۔مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 5551

´عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے کدو کی تونبی اور روغنی برتن دوسری بار اتنا زیادہ کیا، لکڑی کے برتن سے، اور کھجور کو انگور کے ساتھ اور کچی کھجور کو پکی کھجور کے ساتھ ملا کر نبیذ بنانے سے منع فرمایا۔مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 5679

´سعید بن مسیب کہتے ہیں کہ` شراب کی وجہ سے عمر رضی اللہ عنہ نے ربیعہ بن امیہ کو خیبر کی طرف نکال دیا ۱؎، پھر وہ ہرقل سے جا ملے اور عیسائی ہو گئے، تو عمر رضی اللہ عنہ نے کہا: اس کے بعد میں کسی مسلمان کو شہر بدر نہیں کروں گا۔مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 5722

´داود کہتے ہیں کہ` میں نے سعید بن المسیب سے پوچھا: وہ کون سا مشروب ہے جسے عمر رضی اللہ عنہ نے حلال قرار دیا؟ وہ بولے: جو اس قدر پکایا جائے کہ اس کا دو تہائی حصہ ختم ہو جائے اور ایک تہائی باقی رہ جائے۔مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 5634

´عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے روغنی برتن اور کدو کی تونبی سے روکا ہے۔مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 5652

´جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے کدو کی تونبی، لکڑی کے برتن، گھڑے اور روغنی برتن سے منع فرمایا ہے۔مکمل حدیث پڑھیئے