Open Menu

Sunan Nisai Hadith 5658 - Read Hadith in Arabic with English/Urdu Translation

Read the complete Sunan Nisai Hadith 5658 at UrduPoint with English and Urdu Translation. Hadith 5658 of Sunan Nisai is narrated by Imam Nasai in the Chapter Drinks. You can read the original Sunan Nisai 5658 Hadith in Arabic on this page and its translation in Urdu and English to understand its meaning.

  • Hadith No 5658
  • Book Name Sunan Nisai
  • Chapter Name Drinks
  • Writer Imam Nasai
  • Writer Death 303 ھ
Urdu Hadith Arabic Hadith

Sunan Nisai Hadith 5658 in Urdu

Read Hadith 5658 of Sunan Nisai in Urdu Translation narrated by Imam Nasai in Chapter Drinks of Sunan Nisai at UrduPoint. The following is the complete Sunan Nisai Hadith 5658 Urdu Translation.

´بریدہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` ایک بار رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سفر میں جا رہے تھے، اسی دوران اچانک کچھ لوگوں کے پاس ٹھہرے، تو ان میں کچھ گڑبڑ آواز سنی، فرمایا: یہ کیسی آواز ہے؟ لوگوں نے کہا: اللہ کے نبی! ان کا ایک قسم کا مشروب ہے جسے وہ پی رہے ہیں، آپ نے لوگوں کو بلا بھیجا اور فرمایا: تم لوگ کس چیز میں نبیذ تیار کرتے ہو؟ وہ بولے: ہم لوگ لکڑی کے برتن اور کدو کی تونبی میں تیار کرتے ہیں۔ ہمارے پاس (ان کے علاوہ) دوسرے برتن نہیں ہوتے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم صرف ڈاٹ لگے ہوئے برتنوں میں پیو، پھر آپ وہاں کچھ دنوں تک ٹھہرے رہے جب تک اللہ تعالیٰ کو منظور تھا، پھر جب ان کے پاس لوٹ کر گئے تو دیکھا کہ وہ استسقاء کے مرض میں مبتلا ہو کر پیلے پڑ گئے ہیں، آپ نے فرمایا: کیا وجہ ہے کہ میں تمہیں تباہ و برباد دیکھ رہا ہوں، وہ بولے: اللہ کے نبی! ہمارا علاقہ وبائی ہے آپ نے ہم پر (تمام برتن) حرام کر دیے سوائے ان برتنوں کے جن پر ہم نے ڈاٹ لگائی ہو، آپ نے فرمایا: پیو (جیسے چاہو) البتہ ہر نشہ لانے والی چیز حرام ہے۔

Sunan Nisai Hadith 5658 in Arabic

Read Hadith 5658 of Sunan Nisai narrated by Imam Nasai in Chapter Drinks of Sunan Nisai at UrduPoint. The following is the complete Sunan Nisai Hadith 5658.

أَخْبَرَنَا أَبُو عَلِيٍّ مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى بْنِ أَيُّوبَ مَرْوَزِيٌّ ، قَالَ : حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عُثْمَانَ ، قَالَ : حَدَّثَنَا عِيسَى بْنُ عُبَيْدٍ الْكِنْدِيُّ خُرَاسَانِيٌّ ، قَالَ : سَمِعْتُ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ بُرَيْدَةَ ، عَنْ أَبِيهِ ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بَيْنَا هُوَ يَسِيرُ إِذْ حَلَّ بِقَوْمٍ , فَسَمِعَ لَهُمْ لَغَطًا ، فَقَالَ : " مَا هَذَا الصَّوْتُ ؟ " , قَالُوا : يَا نَبِيَّ اللَّهِ , لَهُمْ شَرَابٌ يَشْرَبُونَهُ ، فَبَعَثَ إِلَى الْقَوْمِ فَدَعَاهُمْ ، فَقَالَ : " فِي أَيِّ شَيْءٍ تَنْتَبِذُونَ ؟ " , قَالُوا : نَنْتَبِذُ فِي النَّقِيرِ ، وَالدُّبَّاءِ ، وَلَيْسَ لَنَا ظُرُوفٌ ، فَقَالَ : " لَا تَشْرَبُوا إِلَّا فِيمَا أَوْكَيْتُمْ عَلَيْهِ " ، قَالَ : فَلَبِثَ بِذَلِكَ مَا شَاءَ اللَّهُ أَنْ يَلْبَثَ ثُمَّ رَجَعَ عَلَيْهِمْ فَإِذَا هُمْ قَدْ أَصَابَهُمْ وَبَاءٌ وَاصْفَرُّوا ، قَالَ : " مَا لِي أَرَاكُمْ قَدْ هَلَكْتُمْ ؟ " , قَالُوا : يَا نَبِيَّ اللَّهِ أَرْضُنَا وَبِيئَةٌ ، وَحَرَّمْتَ عَلَيْنَا ، إِلَّا مَا أَوْكَيْنَا عَلَيْهِ ، قَالَ : " اشْرَبُوا وَكُلُّ مُسْكِرٍ حَرَامٌ " .

Who narrated Sunan Nisai Hadith 5658?

Imam Nasai narrated Hadith 5658 of Sunan Nisai.

What is the topic of Sunan Nisai Hadith 5658?

Hadith 5658 of Sunan Nisai discusses about the Drinks.

Where can we read the complete Hadith 5658 of Sunan Nisai?

You can read the complete Hadith 5658 of Sunan Nisai in Arabic with Urdu and English translation at UrduPoint.

More Hadiths From : Sunan Nisai - The Book Of Drinks

حدیث نمبر 5698

´اس سند سے بھی` ابن عمر رضی اللہ عنہما نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے اسی طرح روایت کرتے ہیں۔ ابوعبدالرحمٰن (نسائی) کہتے ہیں: عبدالملک بن نافع مشہور نہیں ہیں، ان کی روایات لائق دلیل نہیں۔ ابن عمر رضی اللہ عنہما سے ان کی اس حکایت کے خلاف مشہور ہے۔مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 5614

´علی کرم اللہ وجہہ کہتے ہیں کہ` مجھے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سونے کے چھلے، ریشمی کپڑے، لال زین پوش اور جو کے مشروب سے منع فرمایا۔مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 5707

´خالد بن حسین کہتے ہیں کہ` میں نے ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کو کہتے ہوئے سنا: مجھے معلوم ہوا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم روزہ رکھے ہوئے ہیں ان دنوں میں جن میں رکھا کرتے تھے۔ تو میں نے ایک بار آپ کے روزہ افطار کرنے کے لیے کدو کی تونبی میں نبیذ بنائی، جب شام ہوئی تو میں اسے لے کر آپ کے پاس آیا، میں نے عرض کیا: اللہ کے رسول! مجھے معلوم ..مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 5583

´عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ` شراب پانچ چیزوں سے بنتی ہے: کھجور، گیہوں، جو، شہد، اور انگور سے ۱؎۔مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 5659

´جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے جب کچھ برتنوں سے روکا تو انصار کو شکایت ہوئی، چنانچہ انہوں نے کہا: اللہ کے رسول! ہمارے پاس کوئی اور برتن نہیں ہے تو آپ نے فرمایا: تب تو نہیں ۱؎۔مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 5753

´ابن شبرمہ کہتے ہیں کہ` اللہ تعالیٰ ابراہیم نخعی پر رحم کرے، لوگ نبیذ کے سلسلے میں سختی کرتے ہیں اور وہ اس کی اجازت دیتے ہیں۔مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 5715

´طاؤس سے روایت ہے کہ` وہ ناپسند کرتے تھے کہ انگور کسی ایسے کے ہاتھ بیچا جائے جو اس کی نبیذ بناتا ہو ۱؎۔مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 5704

´عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ہر نشہ لانے والی چیز حرام ہے، اور ہر نشہ آور چیز خمر (شراب) ہے۔ ابوعبدالرحمٰن (نسائی) کہتے ہیں: یہ لوگ ثقہ اور عادل ہیں اور روایت کی صحت میں مشہور ہیں۔ اور عبدالملک ان میں سے کسی ایک ..مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 5577

´ابراہیم نخعی اور عامر شعبی کہتے ہیں کہ` ہر نشہ لانے والی شے خمر (شراب) ہے۔مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 5734

´سعید بن مسیب کہتے ہیں کہ` شیرہ (رس) پیو، جب تک کہ اس میں جھاگ نہ آ جائے۔مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 5594

´ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ہر مشروب جو نشہ لائے، حرام ہے۔مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 5727

´ابورجاء کہتے ہیں کہ` میں نے حسن (حسن بصری) سے اس طلاء کے بارے میں پوچھا جو جل کر نصف رہ گیا ہو، تو انہوں نے کہا: اسے مت پیو۔مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 5593

´ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ` نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: کدو کی تونبی، روغنی برتن اور لکڑی کے برتن میں نبیذ نہ بناؤ، اور (فرمایا:) ہر نشہ لانے والی شے حرام ہے۔مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 5709

´سعید بن مسیب کہتے ہیں کہ` ثقیف کے لوگوں نے عمر رضی اللہ عنہ کے پاس ایک مشروب رکھا، انہوں نے منگایا اور جب اسے اپنے منہ سے قریب کیا تو اسے ناپسند کیا اور اسے منگا کر پانی سے اس کی تیزی ختم کی، اور کہا اسی طرح تم بھی کیا کرو۔مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 5702

´عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ` ہر نشہ لانے والی چیز حرام ہے اور ہر نشہ لانے والی چیز خمر (شراب) ہے۔مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 5724

´ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ` وہ ایسا طلاء پیتے تھے جس کا دو تہائی جل کر ختم ہو گیا ہو اور ایک تہائی باقی ہو۔مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 5547

´جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ` گدر (ادھ کچی) اور سوکھی کھجور کا مشروب خمر (شراب) ہے۔ (ابوعبدالرحمٰن نسائی کہتے ہیں:) اعمش نے اسے مرفوعاً روایت کیا ہے۔مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 5581

´عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` میں نے عمر رضی اللہ عنہ کو مدینے کے منبر پر خطبہ دیتے ہوئے سنا، انہوں نے کہا: لوگو! دیکھو، جس وقت شراب کی حرمت نازل ہوئی، اس وقت وہ پانچ چیزوں سے بنتی تھی: انگور، کھجور، شہد، گیہوں اور جو سے، اور خمر (شراب) وہ ہے جو عقل کو ڈھانپ لے ۱؎۔مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 5592

´ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے کدو کی تونبی، روغنی برتن، لکڑی کے برتن اور ہرے رنگ کے برتن میں نبیذ بنانے سے منع فرمایا، اور فرمایا: ہر نشہ لانے والی چیز حرام ہے۔مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 5558

´جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے انگور اور سوکھی کھجور ایک ساتھ ملا کر نبیذ بنانے سے منع فرمایا نیز ادھ کچی اور سوکھی کھجور ایک ساتھ ملا کر نبیذ بنانے سے منع فرمایا ہے۔مکمل حدیث پڑھیئے