ٹریفک پولیس کا زائد کرایہ وصول کرنے والی گاڑیوں کے خلاف کریک ڈائون، متعدد گاڑیوں پر بھاری جرمانے

پیر 19 اگست 2019 11:10

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اگست2019ء) ایبٹ آباد ٹریفک پولیس کا زائد کرایہ وصول کرنے والی گاڑیوں کے خلاف کریک ڈائون کرتے ہوئے شیروان روٹ پر چلنے والی متعدد گاڑیوں پر بھاری جرمانے عائد کئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ایس پی ٹریفک اشتیاق خان کی ہدایت پر ٹریفک پولیس نے زائد کرایہ وصول کرنے والی گاڑیوں کے خلاف کارروائیاں شروع کر دیں، اس کارروائی میں شیروان روڈ پر چلنے والی گاڑیوں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی گئی۔

ٹریفک انسپکٹر پرویز خان کی سرپرستی میں شیروان روڈ پر چلنے والی ہر گاڑی کے مسافروں سے کرایہ کے متعلق پوچھا گیا۔ مسافروں نے بتایا کہ 100 روپے کرایہ وصول کیا جاتا ہے جبکہ سرکاری کرایہ 75 روپے طے کیا جا چکا ہے، من پسند اور زائد کرایہ لینے پر شیروان روڈ کی 50 گاڑیوں سے زائد بھاری جرمانہ عائد کر دیا۔

ایبٹ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں