ایبٹ آباد سے تعلق رکھنے والے باپ اور بیٹے کی نیوزی لینڈ سانحے میں اہلخا شہادت کی تصدیق کردی

ہفتہ 16 مارچ 2019 18:11

ایبٹ آباد سے تعلق رکھنے والے باپ اور بیٹے کی نیوزی لینڈ سانحے میں اہلخا شہادت کی تصدیق کردی
ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 مارچ2019ء) ایبٹ آباد سے تعلق رکھنے والے باپ اور بیٹے کی نیوزی لینڈ سانحے میں اہلخا نے شہادت کی تصدیق کردی۔دونوں میتوں کو نیوزی لینڈ میں موجود انکے اہلخانہ کے حوالے کردی جائیں گی جہاں نیوزی لینڈ میں ہی تدفین کی جائیگی۔دوسری طرف پاکستان کے شہر ایبٹ آباد میں موجود شہید نعیم راشد کی والدہ کا کہنا ہے انکو اور انکے بیٹے کو فوری نیوزی لینڈ کا ویزہ جاری کیا جائے۔

(جاری ہے)

انھوں نے وزیر وزیراعظم عمران سے بھی اپیل کی کہ وہ شدید غم سے نڈھال ہیںجبکہ شہید نعیم راشد کی بیوہ نیوزی لینڈ میں اکیلی ہے۔نعشوں کو پاکستان لانا مشکل تھا جس وجہ دونوں نعشوں کو وہاں پر ہی دفنایا جائیگا نعیم راشد نے پی ایچ ڈی کر رکھی تھی اور وہ تعلیم کے شعبے سے وابستہ تھے اور ان کا 22 سالہ بیٹا انجینئرنگ کا طالبعلم تھا وہ مرحوم ڈی آئی جی ہزارہ وسیم افضل خان ڈاکٹر سلیم افضل خان اور بینکار تنویر افضل خان کے بھانجے اور ڈاکٹر خورشید کے بھائی تھے ۔شہید ڈاکٹر نعیم راشد اور طلحہ کے لواحقین نے کہا ہے کہ انہیں اپنے شہداء پر فخر ہے جبکہ ایبٹ آباد کی فضاء مکمل سوگوار نظر آئی اور مرحومین کے گھر جناح آباد میں عوام کا دن بھر تا نتا بندھا رہا۔

ایبٹ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں