ڈی پی او ہری پور کا پولیس لائن،کنٹرول روم اور پال آفس کا دورہ

جمعہ 29 مارچ 2024 12:10

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مارچ2024ء) ڈی پی او ہری پور سلیمان ظفر نے پولیس لائن،کنٹرول روم اور پال آفس کا دورہ کر کے پولیس افسران کو ہدایات دیں۔اس موقع پر ڈی ایس پی ہیڈ کواٹر شاہ جہان خان ،آر آئی پولیس لائن انسپکٹر سجاد خان بھی اُن کے ہمراہ موجود تھے۔

(جاری ہے)

ڈی پی او نے پولیس لائن کے مختلف شعبہ جات و پولیس کنٹرول روم کا تفصیلی جائزہ لیا اور ایم ٹی پولیس لائن میں کھڑی گاڑیوں کو بھی چیک کیا۔

ڈی ایس پی ہیڈکواٹر،آر آئی پولیس لائن اور ایم ٹی او کو ہدیات دیتے ہوئے ڈی پی او نے کہا کہ پولیس لائن میں نفری،ریکارڈ اور دفاتر کی صفائی ستھرائی کا خاص خیال رکھیں،سکیورٹی خدشات کے پیش نظر عدالت میں ملزمان کی پیشی کے لیے جانے والی نفری ہر صورت جیکٹ و ہیلمٹ کا استعمال کرے،ایم ٹی کے زیر استعمال گاڑیوں کی صفائی ستھرائی اور مینٹینس کا خاص خیال رکھیں۔

متعلقہ عنوان :

ایبٹ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں