حویلیاں کے گاؤں لنگڑیال میں خاوند نے گھریلو ناچاقی پراپنی بیوی کو قتل کردیا

جمعہ 29 مارچ 2024 23:13

حویلیاں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مارچ2024ء) حویلیاں کے گاؤں لنگڑیال میں خاوند نے گھریلو ناچاقی پراپنی بیوی کو قتل کردیا۔ملزم ارتکاب جرم کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔

(جاری ہے)

پولیس ترجمان کے مطابق مسمی جاوید ولد اورنگزیب قوم پٹھان نے گھریلو ناچاقی کی وجہ سے اپنی زوجہ رابعہ بی بی کو اسلحہ سے فائر کر قتل کیا ۔تھانہ ناڑہ کے ایس ایچ او ہارون خان بمعہ نفری موقع پر روانہ ہوئے۔ موقع سے مقتولہ کی نعش برآمدگی کے بعد نعش پوسٹمارٹم کے لیے حویلیاں ہاسپٹل منتقل کی۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے قاتل کی گرفتاری کے لیے چھاپےمارنےشروع کردیئے۔

ایبٹ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں