حویلیاں، 2گروپوں میں تصادم کے دوران فائرنگ سے نوجوان قتل، 2 افراد زخمی

منگل 2 اپریل 2024 17:14

حویلیاں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 اپریل2024ء) حویلیاں کے نواحی علاقہ جبڑیاں میں 2گروپوں میں تصادم کے دوران فائرنگ سے نوجوان قتل جبکہ 2 افراد زخمی ہو گئے۔پولیس ذرائع کے مطابق گاؤں جبڑیاں میں عمر‘شاہنواز اورشاہد کواختر‘ندیم اور شکیل سے جھگڑا ہوا۔

(جاری ہے)

عمر اوراس کے ساتھیوں کی فائرنگ سے شکیل نامی نوجوان موقع پر جا ں بحق اوراختر اورندیم شدید زخمی ہوئے۔ملزمان ارتکاب جرم کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔زخمی افراد کی مدعیت میں تھانہ حویلیاں میں نامزد ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے پولیس نے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔

ایبٹ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں