ڈی پی او مانسہرہ نے ضلع بھر میں جواریوں کے خلاف کریک ڈاؤن کی ہدایات جاری کر دیں

پیر 15 اپریل 2024 17:42

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اپریل2024ء) ضلعی پولیس سربراہ مانسہرہ شفیع اللہ گنڈاپور نے تمام تھانہ جات کے پولیس افسران کو جواریوں کے خلاف کریک ڈاؤن کے لیے ہدایات جاری کر دیں۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق جواریوں کی پشت پناہی کرنے والے افراد،جواریوں کو جوئے کے لیے حجرہ،اڈہ،گھر یا دکانیں دینے والے سہولت کاروں کی بھی لسٹیں تیار کرلی گئی ہیں جبکہ ضلع بھر میں کرکٹ پر جواء کھیلنے اور مرغوں و کتوں کی لڑائیوں پر جواء کروانے والے افراد کی بھی لسٹیں تیار کرنے کا حکم دیدیا گیا ہے لہذا عوام پولیس کے ساتھ تعاون کرتے ہوئے اپنے اردگرد جرائم پیشہ عناصر بالخصوص جواریوں کی نشاندہی کریں تاکہ اُن کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جا سکے۔

متعلقہ عنوان :

ایبٹ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں