اوگی کے علاقے سیری میں 12 سالہ بچی برساتی نالے میں بہہ کر جاں بحق ہو گئی

پیر 15 اپریل 2024 20:40

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اپریل2024ء) اوگی کے علاقے سیری میں 12 سالہ بچی برساتی نالے میں بہہ کر جاں بحق ہو گئی۔ریسکیو1122 مانسہرہ کے مطابق تحصیل اوگی کے علاقے سیری میں شدید بارش کے باعث برساتی نالے میں طغیانی آئی جس میں عطاءالرحمان نامی شخص کی 12 سالہ بچی کے بہہ گئی۔

(جاری ہے)

واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ڈیزاسٹر اور میڈیکل ٹیمیں روانہ کر دی گئیں۔دو گھنٹے تک مسلسل سرچ آپریشن کے بعد نعش کو ریکور کرکے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :

ایبٹ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں