قلندر آباد کے نواحی علاقہ گوجری میں ڈاکو دکاندار سے گن پوائنٹ پر نقدی و موبائل فون لے اڑے

منگل 16 اپریل 2024 16:13

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اپریل2024ء) قلندر آباد کے نواحی علاقہ گوجری میں ڈاکو دکاندار کو گن پوائنٹ پر لوٹ کر فرار ہو گئے، ڈاکو دکان سے 32 ہزار روپے کی نقدی سمیت دکان میں موجود افراد سے تقریباً 40 ہزار روپے کے دو موبائل فون لوٹ کر لے گئے۔

(جاری ہے)

واقعہ گزشتہ رات ساڑھے نو بجے پیش آیا جب فہد ولد بابو مستری اپنی دکان فہد جنرل سٹور نزد گورنمنٹ پرائمری سکول گوجری پر اپنے دوست عاصم ولد عبد الحمید کے ساتھ بیٹھا ہوا تھا کہ اچانک دکان میں 2 ڈاکو داخل ہوئے اور ان پر پستول تان لیا ۔

ایک ڈاکو نے دوکان میں موجود نقدی تقریباً 32 ہزار روپے اور دونوں لڑکوں کے پاس موجود موبائل جن کی مالیت تقریباً 40 ہزار روپے تھے، چھین کر فرار ہو گئے۔ متاثرہ دوکاندار فہد کے مطابق دونوں ڈاکو آپس میں پشتو میں گفتگو کر رہے تھے اور انہوں نے نقاب کیا ہوا تھا۔ بعد ازاں پولیس نے تمام تفصیلات معلوم کیں اور جلد ملزمان کو گرفتار کرنے کا عندیہ دیا۔

متعلقہ عنوان :

ایبٹ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں