ایبٹ آباد،ایمرجنسی سہولیات فراہمی کے حوالہ سے ایڈیشنل اے سی کامحکمہ صحت دفاتر کا دورہ

منگل 16 اپریل 2024 17:34

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اپریل2024ء) نالوں کی صفائی، ایمرجنسی اور صحت کی سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنرنے کینٹ بورڈ آفس، 1122 اور محکمہ صحت کے دفاتر کا دورہ، بارشوں کے دوران ایمرجنسی صورتحال کے لیے تیاری کا جائزہ لیا۔

(جاری ہے)

ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ثناء فاطمہ نے ایڈیشنل سی ای او کینٹ بورڈ، ایمرجنسی آفیسر 1122 اور ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر سے بات چیت کی اور ممکنہ بارش آندھی کی صورت میں کسی بھی ایمرجنسی صورتحال کی صورت میں اقدامات کی ہدایات جاری کیں۔

شہریوں سے گزارش ہے کہ احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں دئیے گئے نمبرات پررابطہ کریں۔ضلعی کنٹرول روم ایبٹ آباد فون نمبر: 09929310553۔ایمرجنسی ریسکیو سروسز: 1122۔پی ڈی ایم اے ایمرجنسی ہیلپ لائن نمبر: 1700۔

متعلقہ عنوان :

ایبٹ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں