ہری پور پولیس کا فارنر پراجیکٹس میں موک ایکسرسائز اور فلیگ مارچ کا انعقاد

منگل 16 اپریل 2024 20:11

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اپریل2024ء) ہری پور پولیس نے فارنر پراجیکٹس میں موک ایکسرسائز اور فلیگ مارچ کا انعقاد کیا۔

(جاری ہے)

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ہری پور سلیمان ظفر کی ہدایت پر کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ڈی ایس پی سرکل خانپور محمد عزیر،ڈی ایس پی ایلیٹ فورس عابد رشید اور ایس ایچ او تھانہ حطار امتیاز خان کی زیر نگرانی فارنر پراجیکٹس حطار میں فلیگ مارچ اور موک ایکسرسائز کا انعقاد ہوا،فلیگ مارچ تھانہ حطار سے شروع ہو کر قرشی اور وولٹا فیکٹری سے ہوتا ہوا واپس تھانہ حطار میں اختتام پذیر ہوا جبکہ موک ایکسرسائز میں ایلیٹ فورس،ڈسٹرکٹ پولیس،بم ڈسپوزل یونٹ،سپیشل برانچ،ڈسٹرکٹ سکیورٹی سٹاف اور ریسکیو 1122کے افسران و جوانوں نے حصہ لیا۔

پولیس کا کہنا تھا کہ موک ایکسرسائز کا مقصد فارنرز کی سکیورٹی کو یقینی بنانا اور کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں بروقت کارروائی کرنا ہے۔

متعلقہ عنوان :

ایبٹ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں