ڈی پی او مانسہرہ کا انفرادی کارکردگی کا جائزہ لینے کے لیے ایس ایچ اوز سے میٹنگ کا آغاز

منگل 16 اپریل 2024 23:36

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اپریل2024ء) ڈی پی او مانسہرہ نے انفرادی کارکردگی کا جائزہ لینے کے لیے ایس ایچ اوز سے میٹنگ کا آغاز کر دیا۔ضلعی پولیس آفیسر مانسہرہ شفیع اللہ گنڈاپور نے تمام تھانہ جات کے پولیس افسران کی انفرادی کارکردگی اور کرائم کا جائزہ لینے کے لیے میٹنگز کا آغاز کر دیا۔

(جاری ہے)

منگل کو ڈی پی او نے تھانہ صدر کے ایس ایچ او،تفتیشی سٹاف اور دیگر عملے کے ساتھ اپنے دفتر میں میٹنگ کا انعقاد کیا جس کے دوران اُنھوں نے تھانہ صدر کے کرائم اور پولیس کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا اور سٹاف کو جرائم کے خاتمے کے لیے انفرادی اور اجتماعی ذمہ داریاں سونپیں،اُنھوں نے کہا کہ تمام پولیس افسران قانون کی عملداری کو یقینی بناتے ہوئے عوام کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدامات کریں۔

متعلقہ عنوان :

ایبٹ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں