ڈپٹی کمشنر ہری پور نے روٹی کے نئے نرخ مقرر کر کے نوٹیفیکیشن جاری کر دیا

بدھ 17 اپریل 2024 17:50

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اپریل2024ء) ڈپٹی کمشنر ہری پور نے روٹی کے نئے نرخ مقرر کر کے نوٹیفیکیشن جاری کر دیا۔ڈپٹی کمشنر ہری پور خان محمد کی زیر صدارت روٹی کا ریٹ مقرر کرنے کے حوالے سے بدھ کے روز خصوصی میٹنگ منعقد ہوئی،جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر، ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر شیراز انور،اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولر پرستان خان اور نان بائی ایسوسی ایشن کے وفد نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

میٹنگ میں عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے 100 گرام روٹی کی نئی قیمت 15 روپے اور 200 گرام روٹی کا نرخ 30 روپے مقرر کر دیا گیا ۔اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر نے نوٹیفیکیشن جاری کر کے تمام نانبائیوں کو فوری عملدرآمد کا حکم دیا ہے۔

ایبٹ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں