ایبٹ آباد ، پیپلز پارٹی لیبر بیورو کے زیر اہتمام (کل )یوم مزدورکے موقع پر تقریب ہوگی

منگل 30 اپریل 2024 16:14

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 اپریل2024ء) پیپلز پارٹی لیبر بیورو کے زیر اہتمام عالمی یوم مزدورکے موقع پر ڈویژنل سطح پر تقریب (کل ) بدھ کو ہوگی ، جس میں ہزارہ بھر سے ضلعی وتحصیل عہدیداران سمیت کارکنان کو مدعو کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

پاکستان پیپلز پارٹی لیبر بیورو ہزارہ ڈویژن کے زیر اہتمام یکم مئی یوم مزدورکے موقع پر شکاگو کے محنت کشوں کی جد وجہد کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے ایک پر وقار تقریب ڈویژنل سیکرٹریٹ پاکستان پیپلز پارٹی میر پور کالا پل میں دن 1 بجے ہو گی۔تقریب میں پیپلز پارٹی کی سینئر قیادت، ڈویژنل عہدیداران سمیت کارکنان کو بھی مدعو کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

ایبٹ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں