مانسہرہ پولیس کی کارروائیاں ،3ملزمان گرفتار ، منشیات برآمد

منگل 30 اپریل 2024 14:56

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 اپریل2024ء) مانسہرہ پولیس نے 3 ملزمان کو گرفتار کر کے منشیات برآمد کر لی۔ تھانہ بفہ پولیس نے مختلف کارروائیوں کے دوران منشیات فروشوں عبید شاہ ،انیس شاہ اور عادل کو گرفتار کر کےان کے قبضے سے مجموعی طور پر 3 کلو چرس برآمد کر لی، پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لیے۔

(جاری ہے)

ڈی پی او مانسہرہ نے کہا ہے کہ عوام اپنے ارد گرد مشکوک اور جرائم پیشہ افراد کے حوالے سے پولیس کو فوری اطلاع دیں تاکہ بروقت کارروائی کی جا سکے۔

متعلقہ عنوان :

ایبٹ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں