مانسہرہ پولس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری ،چوری اور منشیات فروشی میں ملوث 04 ملزمان گرفتار کر لیے

بدھ 17 اپریل 2024 18:34

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اپریل2024ء) مانسہرہ پولس کا ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شفیع اللہ گنڈا پور کی ہدایت پر جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری ،چوری اور منشیات فروشی میں ملوث 04 ملزمان گرفتار کر لیے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کےمطابق تھانہ بفہ پولیس نے گاندھیاں فوڈ فیکڑی سے جنریٹر چوری کرنے والے گاندھیاں کے رہائشی ملزمان دانش علی اور حیدر اقبال کو گرفتار کر کے مسروقہ سامان برآمد کر لیا ۔دوسری کاروائی میں بجنہ کے رہائشی رشید احمد کو گرفتار کرکے 360 گرام آئس اور آدم خان سے 01 کلو 105 گرام چرس برآمد کر کے ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا۔

متعلقہ عنوان :

ایبٹ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں