ترشادہ پھلوں کی کٹائی کے بعد پودوں کی مناسب کانٹ چھانٹ کا عمل شروع کردیں ،محکمہ زراعت

پیر 15 اپریل 2024 19:01

عارف والا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اپریل2024ء) محکمہ زراعت توسیع نے باغبانوں کو ہدایت کی ہے کہ ترشادہ پھلوں کی کٹائی کے بعد پودوں کی مناسب کانٹ چھانٹ کا عمل شروع کردیں ،انہوں نے کہا کہ کانٹ چھانٹ کے دوران نہ صرف غیر ضروری بیمار،سوکھی ٹہنیاں کاٹ کر وہاں نیلے تھوتھے اور چونے کا محلول بناکر لگادیا جائے بلکہ محکمہ زراعت کے فیلڈ سٹاف کی مشاورت سے مناسب پھپھوند کش زہر کا سپرے کیا جائے،انہوں نے مزید کہا کہ باغبان روٹا ویٹر چلاکر تمام سبزہ زمین میں ملادیں اور محکمہ کی سفارشات کے مطابق کھادوں کااستعمال بھی کریں۔\378

عارف والا میں شائع ہونے والی مزید خبریں