کاشتکاروں کو سبز مرچ کی فصل کو بیماریوں کے حملے سے محفوظ بنانے کی ہدایت

جمعہ 9 فروری 2018 17:54

عارفوالا ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 فروری2018ء) زرعی ماہرین نے سبز مرچ کے کاشتکاروں کو سفارش کی ہے کہ وہ اچھی پیداوار کے حصول کیلئے فصل کو مختلف بیماریوں کے حملہ سے محفوظ رکھیں۔ مرچ کے کوڑھ کی بیماری کے حملہ سے پیداوار میںکمی واقع ہوتی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ بیماری ابتدائی پھل پر گول گہرے دھبوں کی صورت میں ظاہر ہوتی ہے جیسے جیسے یہ دھبے پھیلتے جاتے ہیں پھل درمیان سے سیاہ ہوجاتے ہیں اور آخر میں ساراپھل سیا ہوکر گل سٹرجاتا ہے مرچ کا مرجھائو کی بیماری پتوں پر گول یا نوک دار بھورے داغوں کی ظاہر ہوتی ہے ۔

عارف والا میں شائع ہونے والی مزید خبریں