25000اور7500 روپے مالیت کے قومی انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی کل ہوگی

منگل 1 مئی 2018 16:59

25000اور7500 روپے مالیت کے قومی انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی کل ہوگی
عارفوالا۔یکم مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 مئی2018ء) 25000اور7500 روپے مالیت کے قومی انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی کل 2 مئی بروز بدھ کو منعقد ہوگی 25000 ہزار روپے کے انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی کا پہلا انعام 5 -کروڑ روپے دوسرا انعام ڈیڑھ کروڑ روپے کے تین جبکہ تیسرا انعام تین لاکھ بارہ ہزار روپے کی1696 انعامات کامیاب خوش نصیبوں میں تقسیم کیے جائیں گے 7500 روپے مالیت کے قومی انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی کا پہلا انعام ڈیڑھ کروڑ روپے کا ایک دوسرا انعام پچاس لاکھ روپے کے تین اور تیسرا انعام میں 93000کے 1696 انعامات فی کس میں تقسیم ہوںگے ۔

متعلقہ عنوان :

عارف والا میں شائع ہونے والی مزید خبریں