ون ڈش کی خلاف ورزی کرنے والے کسی رعائت کے مستحق نہیں، اے سی عارفوالا

اتوار 19 جنوری 2020 16:10

عارف والا ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جنوری2020ء) اسسٹنٹ کمشنرعارفوالا رانا آفتاب احمد نے کہا کہ شادی ہالوںمیں ون ڈش اور رات دس بجے تک فنکشن مکمل کرنا ہونگے خلاف ورزی کرنے والے کسی رعائت کے مستحق نہیں حکومتی اقدامات پر سختی سے عمل درآمد یقینی بنایا جائے گا شادی ہالوں میں ون ڈش سے زائد پکوان ، فائرنگ ،آتش بازی ،لائٹنگ اور سائونڈ سسٹم کا استعما ل کرنے والوںکے خلاف فوری کاروائی یقینی بنائی جائے گی۔

(جاری ہے)

ان خیالات کااظہار انہوںنے شادی ہال ایسوسی ایشن کے وفد سے گفتگوکرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر ڈی ایس پی محمد فیاض بھی موجودتھے ۔

متعلقہ عنوان :

عارف والا میں شائع ہونے والی مزید خبریں