کشمیریوں سے اظہاریکجہتی ،طلباء کشمیر کمیٹی عارفوالاکے زیراہتمام ریلی نکالی گئی

جمعہ 20 ستمبر 2019 17:08

عارف والا ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 ستمبر2019ء) کشمیریوں سے اظہاریکجہتی کرتے ہوئے طلباء کشمیر کمیٹی عارفوالاکے زیراہتمام بلدیہ چوک سے ایک احتجاجی ریلی نکالی گئی ریلی میں شریک طالبات اوراساتذہ نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرزاٹھار کھے جن پر کشمیریوں کی حمایت میں تحریریں درج تھیں ریلی مختلف بازاروں سے گزرکرجناح چوک پہنچی جہاں پر مقررہ طلباء نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیرمیں بے گناہوں کے قتل عام کو فی الفور بند کیا جائے ہم اپنے کشمیری بہن بھائیوں اور مائوں کے ساتھ ہیں انہوں نے اقوام متحدہ سے فی الفور نوٹس لے کر کشمیریوں کوحق خودارادیت اور کرفیواٹھانے کا مطالبہ کیا ہے

عارف والا میں شائع ہونے والی مزید خبریں