عارف والا، آر پی او ساہیوال ڈویژن کی کھلی کچہری

ً صحافی برادری کا بائیکاٹ اور احتجاج، سائلین نے پولیس کے خلاف شکایات کے انبار لگادئیے

جمعرات 25 اپریل 2019 22:24

نعارف والا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 اپریل2019ء) آر پی او ساہیوال ڈویژن کی کھلی کچہری میں صحافی برادری کا بائیکاٹ اور احتجاج جبکہ سائلین نے پولیس کے خلاف شکایات کے انبار لگادئیے پولیس نے من پسند افراد کو کھلی کچہری میں مدعو کیا سائلین کی کم تعداد کھلی کچہری میں بڑی مشکل سے داد رسی کیلئے پہنچیریجنل پولیس آفیسر ساہیوال ڈویژن شارق کمال نے کہا کہ سائلین کو انصاف کی بروقت فراہمی ان کی دہلیز پریقینی بنائی جائے گی فرائض میں غفلت برتنے والوں کو کسی صورت معاف نہیںکیا جائے گا سائلین کے مسائل ترجیح بنیادوں پر حل کیے جائیں گے ان خیالات کااظہار انہوںنے تھانہ سٹی عارفوالا میں کھلی کچہری کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے عوامی مسائل سنے اورشکایات پر فوری عمل درآمد کیلئے احکامات جاری کیے آر پی اوساہیوال ڈویژن شارق کمال نے تھانہ سٹی اور تھانہ قبولہ میں پودے لگائے اور تھانوں کے ریکارڈ کا جائزہ بھی لیا ۔

عارف والا میں شائع ہونے والی مزید خبریں