م*تحریک آزاد ی کے نامور رہنما چوہدری خلیق الزما ں کی48 ویں برسی آج منائی جائیگی

پیر 17 مئی 2021 18:05

عارف والا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 مئی2021ء) تحریک آزاد ی کے نامور رہنما چوہدری خلیق الزما ں کی48 ویں برسی آج 18مئی بروز منگل کو منائی جائیگی وہ 25دسمبر 1889 کو لکھنو میں پیدا ہوئے تھے انہوں نے آل انڈیا مسلم لیگ سے وابستگی اختیار کی اور مختلف عہدوں پر فائز رہے وہ پاکستان مسلم لیگ کے پہلے صدر منتخب ہوئے اور مشرقی پاکستان کے گورنر بھی رہے انڈونیشیا اور فلپائن میں پاکستان کے سفیر کی حیثیت سے بھی خدمات دیتے رہے انہوں نے جدوجہد آزادی کے موضوع پر ‘‘شاہراہ پاکستان ‘‘ کے نام سے کتاب تحریر کی۔ وہ 18مئی1973 کو وفات پاگئے

متعلقہ عنوان :

عارف والا میں شائع ہونے والی مزید خبریں