یوم پاکستان کے حوالے سے الفلاح آرفنج میں تقریب کا انعقاد ،پرچم کشائی ،تقاریر،ملی نغمے اور خاکے پیش

ہفتہ 23 مارچ 2024 17:34

عارف والا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مارچ2024ء) یوم پاکستان کے حوالے سے الفلاح آرفنج میں تقریب کا انعقاد کیا گیا ہے،تقریب میں پرچم کشائی ،تقاریر،ملی نغمے اور خاکے پیش کئے گئے،اس موقع پر اداراہ کے سربراہ ڈاکٹر سعیداحمد شیخ نے کہا کہ زندہ قومیں ہمیشہ اپنے قومی تہوار بھرپور اور شاندار طریقہ سے مناتی ہیں، قیام پاکستان کیلئے 23مارچ یوم قرار داد پاکستان کی اہمیت کو کبھی بھی فراموش نہیں کیا جاسکتا۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ وطن عزیزہمیں بزرگوں کی لاتعداد قربانیوں سے ملا ہے، پاک سرزمین کیلئے بھرپور جدوجہد کرنے والے اور اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہداء کو بھرپور خراج عقیدت پیش کرتے ہیں اوران غازیوں کی عظمت کوسلام پیش کرتے ہیں ۔تقریب میں ڈاکٹر،تاجران سمیت مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔\378

عارف والا میں شائع ہونے والی مزید خبریں