عارف والا، پولیس کا پتنگیں، دھاتی ڈوریں تیارکرنے والی منی فیکٹری پر چھاپہ، ملزم گرفتار، پتنگیں، 264دھاتی ڈور چرخیاںبرآمد

پیر 25 مارچ 2024 17:39

عارف والا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مارچ2024ء) تھانہ سٹی پولیس نے پتنگیں، دھاتی ڈوریں تیارکرنے والی منی فیکٹر ی پر چھاپہ مار کر ملازم کو گرفتار کر لیا، اس موقع پر دو کارٹن پتنگیں، 264دھاتی ڈور چرخیاں،کیمکل وبھاری مقدار میں سامان برآمد کر لیا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق نواحی گاؤں 59/EBکے نزدیک تھانہ سٹی کے انسپکٹر دوست محمد نے پولیس اہلکاراں کے ہمراہ مخبر کی اطلاع پر محمداعجاز اور رانا افضل کی منی فیکٹری پر کاروائی کرتے ہوئے اسد اللہ ولد محمد اشفاق سکنہ سمن آباد کو حراست میں لے کر دوکارٹن پتنگیں، 264عدد دھاتی ڈورچرخیاں، بھاری مقدار میں کیمیکل ودیگر سامان برآمد کرلیا ۔ تھانہ میں 14افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

متعلقہ عنوان :

عارف والا میں شائع ہونے والی مزید خبریں