عارف والا موٹر سائیکل کے پہیہ میں چادر پھنس جانے سے خاتون گر کر جاں بحق

بدھ 3 اپریل 2024 18:02

عارف والا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 اپریل2024ء) عارف والا موٹر سائیکل کے پہیہ میں چادر پھنس جانے سے خاتون گر کر جاں بحق ہوگئی ہے،تفصیلات کے مطابق ترکھنی روڈ پر 66/ ای بی کے نزدیک موٹر سائیکل سوار خاتون کی چادر پہیہ میں پھنسنے سے سڑک پر گر گئی جس سے 50 سالہ سلمیٰ بی بی زوجہ مقصود سکنہ 70/ ای بی زندگی کی بازی ہار گئی ۔

(جاری ہے)

ریسکیو 1122 اہلکاروں نے متوفیہ کی نعش کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال عارفوالا منتقل کر دیا اور پولیس مصروف تفتیش ہے۔\378

متعلقہ عنوان :

عارف والا میں شائع ہونے والی مزید خبریں