عارف والا پولیس کی کارروائی ، بہن کو قتل کرنے والا قاتل بھائی گرفتار

جمعرات 4 اپریل 2024 16:30

عارف والا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 اپریل2024ء) عارف والا پولیس نے کارروائی کرکے بہن کو قتل کرنے والا قاتل بھائی گرفتارکرلیا ہے، تفصیلات کے مطابق نواحی گاؤں 81/ای بی میں چندروز قبل ناراض ہوکر میکے آنے والی بہن مزمل بی بی کو غیر ت کے نام پر علی حسن نے فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا، تھانہ صدر کے ایس ایچ اوچوہدری وقا ص نے جدید ٹیکنالوجی کی مددسے قاتل علی حسن کو حراست میں لے کر پسٹل برآمد کرلیا۔\378

عارف والا میں شائع ہونے والی مزید خبریں