تھانہ صدر کی حدود میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوگیا

جمعہ 5 اپریل 2024 16:29

عارف والا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 اپریل2024ء) تھانہ صدر کی حدود میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سبزی منڈی کے آڑھتی کا ڈرائیور زخمی ہوگیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ترکھنی روڑ پر143/EB کے نزدیک نئی سبزی منڈی کے نزدیک آڑھتی حاجی صدیق کی کار پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے48 سالہ ڈرائیور شوکت علی زخمی ہوگیا۔ مسلح افراد جائے وقوعہ سے فرارہونے میں کامیاب ہوگئے۔ تھانہ صدر پولیس اور ریسکیو1122 اہلکارجائے وقوعہ پر پہنچ کر زخمی ڈرائیور کو فوری طبی امداد کیلئے تحصیل ہیڈکوارٹرہسپتال عارفوالا منتقل کردیا ۔تھانہ صدر پولیس مصروف تفتیش ہے ۔

عارف والا میں شائع ہونے والی مزید خبریں