برصغیر کی معروف غزل گائیگ اور پاکستان کی نامور گلوکارہ اقبال بانو کی 12ویں برسی کل منائی جائیگی

منگل 20 اپریل 2021 18:23

برصغیر کی معروف غزل گائیگ اور پاکستان کی نامور گلوکارہ اقبال بانو کی 12ویں برسی کل منائی جائیگی
عارف والا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اپریل2021ء) برصغیر کی معروف غزل گائیگ اور پاکستان کی نامور گلوکارہ اقبال بانو کی 12ویں برسی کل21 اپریل بروزبدھ کو منائی جائیگی وہ1935میں بھارت کے شہر دہلی میں پیداہوئیں انہوںنی1950 میں اپنی فنی زندگی کا آغاز ریڈیو پاکستان لاہور سے کیا وہ اردو ، فارسی زبانوں پر مکمل عبور رکھتی تھیں غزل گائیکی کے ساتھ ساتھ کلاسیکل ،نیم کلاسیکل ،ٹھمری میں بھی خاص مہارت رکھتی تھیں ’’تولاکھ چلے ری گوری تھم تھم کے ‘‘ سے انہیں بہت شہرت ملی 1990میں صدارتی ایوارڈ سے نوازا گیا اور اقبال بانو 21اپریل 2009کو74 برس کی عمر میں وفات پاگئی تھی

متعلقہ عنوان :

عارف والا میں شائع ہونے والی مزید خبریں