اٹھارہ ہزاری، محرم الحرام کے دوران امن و امان کی مثالی فضا برقرار رکھنے کے سلسلے میں ڈپٹی کمشنر ، ڈی پی او کی ممبران امن کمیٹیوں سے ملاقات

جلوس کے راستوں سے تجاوزات کا خاتمہ،صفائی ،لائٹنگ سمیت جلوسوں کے تمام راستے مکمل کلیئر کر دیئے گئے ہیں تمام متعلقہ محکمے محرم الحرام کے دوران الرٹ رہیں گے محکمہ صحت کے ڈاکٹرز اور پیر امیڈ یکل سٹاف اور ریسکیو 1122کی ایمبولینسز جلوسوں کے ہمراہ رہیں گی

بدھ 12 ستمبر 2018 22:35

اٹھارہ ہزاری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 ستمبر2018ء) ڈپٹی کمشنرحافظ شوکت علی اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شاکر حسین داوڑ نے تحصیل شورکوٹ ، سلطان باہوگڑھ مہاراجہ اور تحصیل اٹھارہ ہزاری میں محرم الحرام میں امن و امان کی مثالی فضا برقرار رکھنے کے حوالہ سے متعلقہ ممبران امن کمیٹی ، اسسٹنٹ کمشنرز،لائسنسداران تعزیہ اور دیگر متعلقہ افسران سے ملاقات کی ۔

ڈپٹی کمشنر حافظ شوکت علی نے کہا کہ محرم الحرام میں امن و امان کے قیام کے لئے تمام انتظا مات مکمل کر لئے گئے ہیں۔عشرہ محرم الحرام کے دوران عوام الناس شہر اور تحصیلوں میںشر انگیز تقاریرو بیانات، آڈیو ویڈیو و دیگرغلط افوائوں سے گریز کریں جبکہ اختلافی پمفلٹس، بینرز، وال چاکنگ،اسلحہ کی نمائش کرنے پر قانونی کاروائی عمل میں لائی جائیگی۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ جلوس کے راستوں سے تجاوزات کا خاتمہ،صفائی ،لائٹنگ سمیت جلوسوں کے تمام راستے مکمل کلیئر کر دیئے گئے ہیں۔ تمام متعلقہ محکمے محرم الحرام کے دوران الرٹ رہیں گے محکمہ صحت کے ڈاکٹرز اور پیر امیڈ یکل سٹاف اور ریسکیو 1122کی ایمبولینسز جلوسوں کے ہمراہ رہیں گی۔ تمام افسران و ملا زمین جذ بے کے تحت کام کر یں گے۔ڈپٹی کمشنر حافظ شوکت علی نے کہا کہ متعلقہ میو نسپل کمیٹی جلوس کے راستوں میں آنے والی تمام روکاٹوں کو ہٹائے گی۔

سٹرکوں پر پانی کا چھڑکائو کیا جائیگاتاکہ بہترین ماحول فراہم کیا سکے۔ ڈسٹرکٹ پو لیس آفیسرشاکر حسین داوڑ نے کہا کہ محرم الحرام کے جلوسوں اور مجالس کیلئے سیکورٹی کے فول پر وف انتظامات کئے گئے ہیں۔پو لیس افسران اور اہلکاران مکمل ذمہ داری سے اپنے فرائض ادا کریں۔انہوں نے منتظمین کو ہدایت کی کہ تمام جلوس و مجالس اپنے مقررہ اوقات کی پابندی کر یں تاکہ تمام انتظا مات اچھے طر یقے سے کئے جا سکیں۔

تینوں تحصیلوں کے امن کمیٹی کے اراکین نے انتظامیہ کوبھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی اور کہا کہ امن و امان کے قیام کے لئے ہم سب متحد ہیں کسی کو بھی انتشار نہیں پھیلانے دیں گے۔ تاجر تنظیموں کے عہدیدار ان نے کہاکہ تاجر برادری محرم الحرام کے جلوسوں کو خوش آمد یہ کہے گی اور ہر لحا ظ سے انتظا میہ کے ساتھ تعاون کیا جائے گا۔ بعدازاںڈپٹی کمشنر حافظ شوکت علی نے ڈسٹرکٹ پو لیس آفیسرشاکر حسین داوڑ کے ہمراہ تینوں تحصیلو ںکے محرم الحرام کے جلوسوں کے راستوں کا معائنہ کیا اور متعلقہ محکموں کو تمام انتظامات بر وقت کر نے کی ہد ایت کی۔

اٹھارہ ہزاری میں شائع ہونے والی مزید خبریں