اٹک کے سب بڑے گائوںمرزاگائوں میں گندگی کے ڈھیر، عوام کا جینا محال ہو گیا

اتوار 15 جولائی 2018 21:10

اٹک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 جولائی2018ء) اٹک کے سب بڑے گائوںمرزاگائوں میں گندگی کے ڈھیر مختلف قسم کی بیماریاں بانٹنے لگے ، مون سون بارشوں سے بدبو اور تعفن سے علاقہ مکینوں کا جینا محال ہو گیا ، آمدہ الیکشن میں گورنمنٹ گرلز ایلمنٹری سکول میں پولنگ سٹیشن بننے سے نالہ کے آس پاس کی آبادی کو مشکلا ت کا سامنا پڑ سکتاہے ،تفصیلات کے مطابق ایک سروے میں عنایت اللہ، افضل محمود، لال خان، محمد عمران ، محمد شاویز عمر ، شانی، اورنگزیب، محمد یونس ، ارسلان خان، حافظ عنایت الرحمن ، ظہیر احمد ، خالد محمو دنے بتایا کہ محلہ مسجد صدیقیہ ، محلہ تکیہ اور محلہ صابری مسجد کے قریب گندگی کے ڈھیروں نے علاقہ مکینوں کا جینا دو بھر کر دیا ہے، مون سون کی پہلی بارش سے محلہ مسجد صدیقیہ کی گلی میں پانی بھر جانے سے مقامی آبادی محصور ہو کر رہ گئی ہے ، پانی کی نکاسی نہ ہونے سے نالے کا گندہ پانی گھروں میں داخل ہو جا تا ہے جس سے کافی مالی نقصان اٹھانا پڑتا ہے ، علاقہ مکینوں کا کہناتھا کہ آمدہ الیکشن میں گورنمنٹ گرلز ایلیمنتری سکول مرزا میں پولنگ سٹیشن قائم کیا گیا ہے اور ساتھ ہی کچرے کا بڑا ڈھیر ہے جو ووٹ کے حصول میں کافی مشکلات پید اکرے گے ، کچرے کے ڈھیرسے اٹھنے والی بدبو اور تعفن کی ووجہ سے پولنگ کے عمل میں خلل پیدا کرے گا، ضلعی انتظامیہ نے اگرفوری طور پر گندگی کو اٹھانے کا انتظام نہیں کیا تو نہ صرف مختلف قسم کی بیماریاں پیدا ہونگی بلکہ گائوں کے وسط کی واحد گزر گاہ بھی بند ہو جائے گی ۔

اٹک میں شائع ہونے والی مزید خبریں