اٹک کے حلقہ این اے 56اور پی پی 4 میں تحریک انصاف کی جانب سے کامیابیاں سمیٹنے کا سلسلہ جاری

متعدد برادریاں تحریک انصاف میں شامل ہو گئیں

بدھ 18 جولائی 2018 22:39

اٹک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 جولائی2018ء) حلقہ این اے 56اور پی پی 4 میں تحریک انصاف کی جانب سے کامیابیاں سمیٹنے کا سلسلہ جاری ہے اس سلسلے میں وائس چیئر مین بلدیہ پنڈی گھیب عبیداللہ طاہر اور انکے بھائی حافظ طلحہ زبیر کیجانب سے ایک پریس کانفرنس منعقد کی گئی جس میںانہوںنے تحریک انصاف کے پینل کی حمایت کا اعلان کردیا میجر طاہر صادق نے خطاب کرتے ہو ئے کہا کہ (ن) لیگ اب فارغ ہو چکی ہے محمد نواز شریف کے جیل جانے کے بعد کسی کو ان سے کوئی ہمدردی نہیں عوام کوریلیف فراہم کیا جاتا تو آج (ن) لیگی امیدواران کی یہ حالت نہ ہوتی بیروزگاری کا خاتمہ اولین ترجیح ہے بنیادی سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے مخالفین بھی ہمارے دور کی مثالیں دیتے ہیں عوامی مسائل کا حل ہمارے پاس موجود ہے اس موقع پر ملک لیاقت علی خان ،شیخ محمد اسلم ایڈ ووکیٹ ،کونسلران عطاء المصطفے جمیل ،فیاض احمد طارق ایڈ ووکیٹ ،محمد ریاض موجود تھے ،محلہ گلزار آباد میں معروف کاروباری شخصیات ملک کاشف ،عثمان علی اورسابق کونسلرخلیل الرحمن کے زیر اہتمام کارنر میٹنگ منعقد ہو ئی جس میں کرنل (ر) ملک محمد انور خان نے کہا کہ تحریک انصاف ہی ملک کو مسائل کے گرداب سے نکال سکتی ہے اب وہ وقت چلا گیا جب گھر بیٹھے ووٹ مل جائیں عوامی خدمت کو دیکھ کر عوام ضمیر کے مطابق فیصلہ کرے جبکہ محلہ ملک ممارز خان میں معروف سماجی شخصیت ارشد رحمانی کے زیر اہتمام کارنر میٹنگ میں کرنل (ر) ملک محمد انور خان ،ملک لیاقت علی خان ،ملک سعد طارق ،عطاء المصطفے جمیل و دیگر نے خطاب کرتے ہو ئے کہا کہ (ن) لیگ کا دور ختم ہوچکا ہے مقامی نمائندوں نے پانچ سال میںاس علاقے کے ایک نوجوان کو بھرتی نہیں کروایا 25 جولائی کو " بلے " کے نشان پر مہر لگا کر اپنی اگلی نسل کو بہتر مستقبل فراہم کرنے کا آغاز کریں ۔

اٹک میں شائع ہونے والی مزید خبریں