تحریک انصاف حقیقی معنوں میں تبدیلی لا کر عوام کو مسائل سے نکالے گی، فیصل خان

بدھ 17 اکتوبر 2018 21:38

حضرو۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اکتوبر2018ء) تحریک انصاف کے رہنما فیصل خان اور نور خان نے کہا ہے کہ ملک امین اسلم جیسے وفا دار،قابل اور ایماندار لیڈر صدیوں بعد پیدا ہوتے ہیں جنہوںنے اپنا منصب سنبھالتے ہی ضلع اٹک کے عوام کی خدمت شروع کر دی جس میں سوئی گیس اور بجلی کے علاوہ دیگر عوامی مسائل کو حل کرنا ہے جو ان کی یہاں کے عوام سے محبتوں کا ثبوت ہے، تحریک انصاف حقیقی معنوں میں تبدیلی لا کر عوام کو تمام مسائل سے جلد نکالے گی۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوںنے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوںنے کہا کہ اس وقت تحریک انصاف کے مرکزی راہنما ومشیر ماحولیات ملک امین اسلم دن رات ملک وقوم اور ضلع کے عوام کے مسائل کے حل کیلئے کوشاں ہیں اور بہت جلد عوام کو ایک سرسبز پاکستان دینگے۔ انہوںنے کہا کہ تحریک انصاف کی تبدیلی کے خلاف باتیں کرنے والے صبر کریں، ابھی وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جن کے ثمرات جلد عوام کو ملنا شروع ہونگے، ضلع اٹک سمیت چھچھ کے عوام کے سوئی گیس ،بجلی ودیگر مسائل ان کی دہلیز پربغیر کسی رشوت کے حل ہو رہے ہیں۔

اٹک میں شائع ہونے والی مزید خبریں