ئ* بریگیڈیئر عاصم نواز خان کی میجر گروپ میں شمولیت کی کانفرنس جلسہ میں تبدیل ہو گئی

سینکڑوں کی تعداد میں معززین ، عوام علاقہ اور میجر طاہر صادق کے چاہنے والے میجر طاہر صادق کی ایک جھلک دیکھنے کیلئے سالار گائوں امڈ آئے

اتوار 21 فروری 2021 21:45

ؒاٹک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 فروری2021ء) سابق امیدوار پنجاب اسمبلی بریگیڈیئر عاصم نواز خان کی میجر گروپ میں شمولیت کے حوالہ سے ان کے ڈیرہ سالار گائوں میں منعقدہ پریس کانفرنس جو جلسہ میں تبدیل ہو گئی ، سینکڑوں کی تعداد میں معززین ، عوام علاقہ اور میجر طاہر صادق کے چاہنے والے میجر طاہر صادق کی ایک جھلک دیکھنے کیلئے سالار گائوں امڈ آئے ، میجر طاہر صادق کا پرتپاک استقبال ، بریگیڈیئر عاصم نواز کی میجر گروپ میں شمولیت سے تحصیل اٹک اور تحصیل فتح جنگ میں جہاں واضح برتری کی پوزیشن سامنے آئی ہے وہیں کھٹڑ برادری کی سرکردہ شخصیات میجر طاہر صادق کے ساتھ ایک پلیٹ فارم پر متحد ہو گئی ہے ، میجر طاہر صادق کا عوام کی حقوق کیلئے وزیر اعظم سمیت پوری حکومت کو چیلنج ، ہماری سیاست اٹک کی فلاح و بہبود اور عوام کی ترقی ہے ، عوامی خدمت کیلئے پہلے کی طرح متحد ہو کر کوشاں رہیں گے ، بریگیڈیئر عاصم نواز خان کی میجر گروپ میں شمولیت کے موقع پر ان کے فیملی ممبران سابق ڈپٹی کمشنر اسلام آباد و سابق وفاقی سیکرٹری سردار حامد علی خان ، سابق امیدوار پنجاب اسمبلی کرنل امیر افضل خان ، سابق چیف آفیسر سردار شبیر خان ، ڈاکٹر مسعود خان اسلام آباد ، سابق چیئرمین ضلعی زکوة کمیٹی سردار اسحاق خان مونگی والی ، سردار معین الدین خان ، سابق ناظم یونین کونسل حاجی سردار وحید خان کے صاحبزادے مونی خان موجود تھے جو آنے والوں کا استقبال کرتے رہے ، علاوہ ازیں سابق امیدوار پنجاب اسمبلی و سابق چیئرمین یونین کونسل ملک افتخار احمد اعوان لانسپور ، ضلعی چیئرمین بیت المال پنجاب ، سابق صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن رانا افسر علی خان ایڈووکیٹ ، سجادہ نشین باغ نیلاب پیر سید سجاد حسین بخاری ، میجر کامران نوازش ، سردار عرفان نوازش ، صداقت خان برہان ، سابق امیدوار پنجاب اسمبلی ملک محمد اسلم آف ڈھیر ، سابق چیئرمین یونین کونسل سردار وسیم امتیاز ایڈووکیٹ آف سرگ سالار ، سید جمشید افتخار شاہ آف مرزا ، چوہدری عبدالسلام آف کامرہ ، امجد خان آف اکھوڑی ، جمریز خان آف حمید ، حاجی مشتاق آف سگھری ، چن حسن فردوس کشمیری ، ڈاکٹر ممتاز خان آف مرزا ، سابق وائس چیئرمین ملک فیاست خان ، ملک محمد اشفاق ، کوارڈینیٹر میجر گروپ حاجی محمد اکرم خان ، سماجی رہنما ملک اشتیاق لارنسپور ، ملک ظفر ، جہانگیر شفقت خان آف حسن ابدال ، ذوہیر خان آف برہان ، سابق صدر لیبر یونین سردار فاروق خان ، منیجر حبیب میٹرو بینک عرفان ملک ، سردار نواب خان ، سردار احسان خان ، شیخ نثار احمد ، کیفی خان ناوا ، سلیم خان گنڈا پور ، سردار طاہر عباس ، حامد خان ، خالد جمیل ، لعل شاہ ، عثمان عظیم ، تنظیم اقبال پاشی ، ملک ظہیر احمد ، خالد محمود ڈھوک سوائیں ، کامی ملک ، شکیل بنگش ، عبدالوہاب ، شاویز نسیم ، بشیر احمد واپڈا ، ذیشان ، ذاکی علی ، ندیم جعفر خان ، چوہدری عبدالواحد ، فوکل پرسن خصوصی افراد عدیل احمد ، چیئرمین اٹک پریس کلب رجسٹرڈ ندیم رضا خان ، سینئر وائس چیئرمین شہزاد انجم بٹ ، وائس چیئرمین حافظ عبدالحمید خان ، بانی چیئرمین الیکٹرانک میڈیا ایسوسی ایشن لالہ محمد صدیق ، سینئر صحافی فاروق حسن بخاری ، حاجی غلام شبیر ، جاوید کشمیری ، شیخ بابر قیوم ، ملک محمد ممریز ، راضی خان ، سرپرست اعلیٰ سینٹرل یونین آف جرنلسٹس پاکستان الحاج پرویز خان ، مبین نیوز جاوید خان ، مرکزی سینئر نائب صدر فیڈرل یونین آف جرنلسٹس پاکستان صوفی فیصل بٹ ، چوہدری محمد جنید ، وائس چیئرمین 40 نیوز ملک نوید ممتاز ، محمد نواز خان کامرہ ، نثار علی خان حضرو کے علاوہ تحصیل اٹک کے درجنوں دیہاتوں سے علاقہ کی بااثر شخصیات ، عمائدین علاقہ ، اپنی برادریوں کے سربراہوں ، میجر گروپ کی سرکردہ شخصیات کی کثیر تعداد موجود تھی جبکہ اسٹیج سیکرٹری کے فرائض چیئرمین متحدہ محاذ ملک قمر فاروق کندی نے خوبصورتی سے سر انجام دیئے

اٹک میں شائع ہونے والی مزید خبریں