مریم نواز شریف سے متعلق عمران نیازی کی گفتگو نے پوری قوم کا سر شرم سے جھکا دیا ہے ،سابق وفاقی وزیر شیخ آفتاب احمد

ہفتہ 21 مئی 2022 21:58

حضرو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مئی2022ء) سینئر نائب صدر مسلم لیگ ن پنجاب سابق وفاقی وزیر شیخ آفتاب احمد نے ملتان جلسے میں مریم نواز شریف سے متعلق عمران نیازی کے بیان پر شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ کوئی شرم و حیا ہوتی ہے، سیاسی اختلافات اپنی جگہ پر لیکن آپ تو ذاتیات پر چلے گئے ہیں اور مریم نواز شریف سے متعلق آپ کی گفتگو نے پوری قوم کا سر شرم سے جھکا دیا ہے ،جس ریاست مدینہ کی باتیں آپ کرتے ہیں اس میں تو سب سے زیادہ مرتبہ و مقام عورت کو ہی دیا گیا، رحمت للعالمین ﷺ نے عورت کے احترام کا جو سبق امت کو دیا وہ ہمارے لئے مشعل راہ ہے، آپ اس طرح کی غیر اخلاقی حرکتیں چھوڑ دیں اور فوری طور پر شریف خاندان سمیت پوری قوم سے معافی مانگیں۔

(جاری ہے)

مریم نواز شریف صرف شریف خاندان کی بیٹی نہیں وہ پوری قوم کی بیٹی ہے اور مائیں بہنیں بیٹیاں سب کی سانجھی ہوتی ہیں، ان کا عزت و احترام ہم سب پر فرض ہے۔

اٹک میں شائع ہونے والی مزید خبریں