نیشنل ہاء ویز اینڈ موٹرویز کی جانب سے نو وائلیشن رجیم مہم کا آغاز کردیا گیا

منگل 21 جون 2022 18:13

حضرو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جون2022ء) نیشنل ہاء ویز اینڈ موٹرویز کی جانب سے نو وائلیشن رجیم مہم کا آغاز کردیا گیا ۔ آئی جی نیشنل ہای ویز اینڈ موٹرویز پولیس کی احکامات کی روشنی میں ڈی آئی جی نارتھ اشفاق احمد اور سیکٹر کمانڈر نارتھ ون نزاکت علی بنگش کی زیر نگرانی بیٹ 3 کامرہ نے ہرو ،اقبال شہید ٹول پلازہ اور جتیال موڑکامرہ میں قانون کی خلاف ورزی کرنے والی گاڑیوں، رکشہ اور موٹر سایکل بغیر ہیلمٹ کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے۔

(جاری ہے)

مہم کو موثر بنانے کیلئے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جارہا ہے۔اس سلسلہ میں نہ صرف باڈی وارن کیمرہ کا استعمال کیا جارہاہے بلکہ ڈرون کیمرے کے ذریعے ٹریفک قوانین پر عمل دار ی، حادثات کی روک تھام، جرائم پیشہ عناصر سے نمٹنے کیلئے استعمال کیا جارہا ہے۔ موٹر وے پولیس بیٹ 3 کامرہ کا عملہ ہمہ وقت مستعد ہے۔ڈی آئی جی نارتھ اشفاق احمد خود ہرو ٹول پلازہ پہنچ گئے اور مختلف ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والی گاڑیوں اور موٹر سائیکلز کے خلاف قانونی کارروائی کے احکامات جاری کیے۔

اٹک میں شائع ہونے والی مزید خبریں