نوازشریف کی وطن واپسی ملک وقوم کے لئے نیک شگون ہے ،سردارقدیر خان

جمعہ 15 ستمبر 2023 22:33

فتح جنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 ستمبر2023ء) مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف کی وطن واپسی ملک و قوم کے لئے نیک شگون ہے مسلم لیگ ن کے قائدین میاں نواز شریف ، میاں شہباز شریف، محترمہ مریم نواز ملک کی تعمیر و ترقی و خوشحالی کی ضمانت ہیں ان خیالات کا اظہارمسلم لیگ ن ضلع اٹک کے سینئر نائب صدرحاجی ذوالفقار بلوچ اور مسلم لیگ پی پی 2فتح جنگ حسن ابدال کے صدر سردار قدیر خان صدکال نے مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف کی وطن واپسی کے حوالے سے اپنے ایک بیان میں کیا انھوں نے کہا کہ میاں برادران محب وطن سیاسی قیادت اور ملک کی سب سے بڑی عوامی سیاسی قوت ہیںجب بھی عوام نے میاں برادران کومینڈیٹ دیا ملک تعمیر و ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن ہواجو عوام دشمن قوتوں کو ایک آنکھ نہ بہایا میاں برادران کے راستے روکے گئے میاں برادران کو ہمیشہ سیاست سے دور رکھنے کی کوشش کی گئی جسے پاکستانی عوام نے ناکام بنایا حاجی ذوالفقار بلوچ اور سردار قدیر خان صدکال نے کہا کہ آئندہ الیکشن میں مسلم لیگ کے قائد میاں نواز شریف ، میاں شہباز شریف ، محترمہ مریم نواز کی قیادت میں عوام کی دعائوں و تعاون سے مسلم لیگ ن ملک کی سب سے بڑی عوامی سیاسی قوت بن کر ابھرے گی ۔

ٴْ

اٹک میں شائع ہونے والی مزید خبریں