اٹک پولیس کا پتنگ فروشوں اور پتنگ بازوں کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن، پتنگیں اور ڈوریں برآمد

منگل 26 مارچ 2024 15:43

اٹک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مارچ2024ء) وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کے احکامات کے مطابق اٹک پولیس کا پتنگ فروشوں اور پتنگ بازوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے اسی سلسلہ میں تھانہ رنگو پولیس کی ٹیم نے پتنگ فروش نہار علی ولد ارشاد احمد سکنہ نوشہرہ حال ملاح سے 55 پتنگیں اور چار خطرناک ڈوریں برآمد کر لیں دوسری جانب تھانہ اٹک خورد پولیس نے پتنگ فروش ملنگ جان ولد عظمت خان ساکن ملاں منصور سے 25 پتنگیں اور دو ڈوریں برآمد ہوئیں اسی طرح تھانہ سٹی حسن ابدال پولیس کی ٹیم نے پتنگ فروش محمد ناصر ولد یعقوب بٹ سکنہ محلہ سخی نگر حسن ابدال سے 50 پتنگیں اور تین ڈوریں برآمد کر لیں اور تھانہ پنڈیگھیب پولیس نے دوران چیکنگ پتنگ فروش محمد اصغر نور زمان سکنہ پنڈیگھیب سے 40 مختلف رنگوں کے پتنگیں اور 03 ڈوریں برآمد کر کے ملزمان کے خلاف کائیٹ فلائنگ ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے آہنی زیور سے آراستہ کر دیا۔

\378

اٹک میں شائع ہونے والی مزید خبریں