اٹک پولیس کی جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائی، 2ملزمان گرفتار کرلیا اور اسلحہ برآمد

جمعرات 28 مارچ 2024 15:57

اٹک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مارچ2024ء) اٹک پولیس نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائی کرکے 2ملزمان کو گرفتار کرلیا اور اسلحہ برآمد کرلیا ہے،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک ڈاکٹر سردار غیاث گل خان کی ہدایات پر اسلحہ ناجائز رکھنے والوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے تھانہ صدر اٹک پولیس نے دوران گشت ایک مشکوک شخص کو روکا جس نے اپنا نام و پتہ ساجد بتلایا جس کی تلاشی لینے پر پسٹل 30 بور معہ 5 ضرب روند برآمد کر لیا ،اسی طرح تھانہ پنڈیگھیب پولیس نے بشیر احمد کی پڑتال کرنے پر پسٹل 30 بور اور 12 بور رائفل معہ ایمونیشن برآمد کر لیا، ہر دو ملزمان کے خلاف اسلحہ آرڈیننس کے تحت مقدمہ درج کر کے پابند سلاسل کر دیا۔\378

متعلقہ عنوان :

اٹک میں شائع ہونے والی مزید خبریں