شہری پر چھری کے وار کر کے زخمی کرنے والے 3 ملزمان گرفتار

پیر 15 اپریل 2024 17:03

اٹک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اپریل2024ء) اٹک پولیس نے معمولی تلخ کلامی پر شہری پر چھری کے وار کر کے زخمی کرنے والے 3 ملزمان گرفتار کر لئے۔

(جاری ہے)

محمد ذیشان ولد محمد اسحاق نے تھانہ پنڈیگھیب میں درخواست دی کہ شعیب ولد شوکت، رفیق، اورنگزیب اور مشتاق پسران بنارس سکنائے کھڑپہ نے مجھ پر چھری سے وار کر کے مجھے زخمی کر دیا ہے۔ تھانہ پنڈیگھیب پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش عمل میں لاتے ہوئے 3 ملزمان رفیق، اورنگزیب اور مشتاق پسران بنارس سکنائے کھڑپہ پنڈیگھیب کو گرفتار کر لیا جن سے مزید تفتیش جاری ہے۔\378

متعلقہ عنوان :

اٹک میں شائع ہونے والی مزید خبریں