حج کے مبارک سفر پر جانے والے مرد و خواتین کی حج تربیت کے لئے حج ٹریننگ کا اہتمام

جمعرات 18 اپریل 2024 15:43

حضرو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اپریل2024ء) گزشتہ کئی سالوں سے جاری حج ٹریننگ کے سلسلہ میں اس سال بھی حج کے مبارک سفر پر جانے والے مرد و خواتین کی حج تربیت کے لئے حج ٹریننگ کا اہتمام کیا گیا ہے، 21 اپریل بروز اتوار حج ٹریننگ ہوگی، مرد حضرات کے لئے جامعہ اسلامیہ عید گاہ روڈ حضرو اور خواتین کے لئے خواتین ٹرینر اور معلمات کی نگرانی میں جامعہ عائشہ صدیقہ للبنات سعید منزل محلہ مسلم گنج حضرو ضلع اٹک میں حج کی ٹریننگ دی جائے گی یہ بات معروف عالم دین و جنرل سیکرٹری جے یو آئی حضرو سٹی مولانا محمدمسعود اختر ضیاء نے میڈ یا سے بات چیت کر تے ہوئے کہی انہوں نے کہا کہ حضرو علاقہ چھچھ اور گردونواح سے جو لوگ حج کے سفر پر جارہے ہیں چاہے گورنمنٹ سکیم کے ہیں یا پرائیوٹ سکیم کے تحت جانے والوں کو ان کے جاننے والے اس ٹریینگ کی اطلاع دے کر ان کے مقامات مقدسہ کے اعمال و افعال میں معاون بن کر ٹواب دارین حاصل کریں ۔

\378

متعلقہ عنوان :

اٹک میں شائع ہونے والی مزید خبریں