ڈپٹی کمشنر کا جہلم کینٹ میں قائم آٹا ٹرکنگ پوائنٹ کا دورہ، ضلع جہلم میں آٹے کے لگائے گئے پوائنٹس پر آٹا وافر مقدار میں موجود ہے، راؤ پرویز اختر

Umer Jamshaid عمر جمشید ہفتہ 11 جولائی 2020 17:49

ڈپٹی کمشنر کا جہلم کینٹ میں قائم آٹا ٹرکنگ پوائنٹ کا دورہ، ضلع جہلم میں آٹے کے لگائے گئے پوائنٹس پر آٹا وافر مقدار میں موجود ہے، راؤ پرویز اختر
جہلم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 11 جولائی2020ء،نمائندہ،خصوصی،طارق مجید کھوکھر) پٹی کمشنر جہلم راؤ پرویز اختر نے آج لوٹا موڑ جہلم کینٹ میں قائم آٹا ٹرکنگ پوائنٹ کا دورہ کیا ہے اس موقع پر انہوں نے سیل ریکاڑد دیکھا اور انتظامات کا جائزہ لیا۔ ڈپٹی کمشنر نے دورہ کے موقع پر بتایا ہے کہ تحصیل جہلم میں 11 ، تحصیل دینہ میں 3 ، سوہاوہ میں 2 ، جبکہ 3 تحصیل پنڈ دادنخان میں قائم کیے گئے ہیں، جہاں پنجاب حکومت کی جانب سے فراہم کردہ معیاری آٹا سرکاری نرخوں یعنی 20 کلو کا تھیلہ 850 روپے جبکہ 10 کلو آٹے کا تھیلہ 430 روپے کے حساب سے فراہم کیا جا رہا ہے۔



انہوں نے کہا ہے کہ جہلم، دینہ، سوہاوہ، پنڈ دادنخان میں لگائے گئے سیل پوائنٹس پر آٹا وافر مقدار میں موجود ہے جبکہ دیگر دکانوں و کریانہ سٹورز پر بھی آٹے کی فراہمی کو فلور ملز کی جانب سے یقینی بنایا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق یہ سیل پوائنٹس جہلم میں مشین محلہ، محمدی چوک، اکرم شہید پارک، بلال ٹاؤن، کھرالہ، روہتاس روڈ، بلدیہ دفتر،سنگوئی، کالا گجراں، سی ایم ایچ ، پریس کلب جہلم میں قائم کیے گئے ہیں، اسی طرح تحصیل دینہ میں مین چوک دینہ ، منگلا کینٹ اور ریلوے پھاٹک میں لگاے گئے ہیں، جبکہ تحصیل سوہاوہ میں مین بازار اور ڈومیلی چوک میں آٹا فراہم کیا جا رہا ہے اور پنڈ دادنخان میں شالیمار چوک، کھیوڑہ اور جلالپور شریف میں ٹرکنگ پائنٹس پر آٹا سستے داموں فراہم کیا جا رہا ہے ، جہاں پر آٹا وافر مقدار میں موجود ہے۔

متعلقہ عنوان :

آواران میں شائع ہونے والی مزید خبریں