بدین، دس ماہ سے نہری پانی کی مصنوعی قلت اور چوری کے خلاف شٹر ڈائون اور پہیہ جام ہڑتال

منگل 2 اپریل 2019 16:57

بدین (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 اپریل2019ء) بدین میں دس ماہ سے نہری پانی کی مصنوعی قلت اور چوری کے خلاف کاشت کاروں کی اپیل پر ضلع بھر میں شٹر ڈائون اور پہیہ جام ہڑتال، سڑکوں سے ٹریفک غائب۔

(جاری ہے)

گذشتہ دس ماہ سے ضلع بدین میں نہری پانی کی مصنوعی قلت اور چوری کے خلاف ضلع بدین میں کاشت کاروں کی اپیل پر مکمل شٹر ڈائون ہڑتال کی گئی،ہڑتال کے باعث ضلع کے تمام چھوٹے بڑے شہروں تلہار، کڑیو گھنور، سیرانی، ٹنڈو باگو، پنگریو، کڈھن، اور دیگر میں کاروباری مراکز بند ہیں، شٹر ڈائون ہڑتال کے باعث سڑکوں سے ٹرئفک غائب ہے۔ مسلسل پانی کی عدم دستیابی پر تحریک کو شروع ہوئے تین ماہ کا عرصہ گذر چکا ہے مگر تاحال انتظامیہ اور حکومت سندھ کسی بھی طرح کا نوٹیس نہیں لے سکی۔

متعلقہ عنوان :

بدین میں شائع ہونے والی مزید خبریں