پانی کمیشن کے سربراہ ریٹائرڈ جسٹس امیر ہانی مسلم نے بدین شہر کا ہنگامی دورہ کیا

اتوار 2 دسمبر 2018 20:00

بدین (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 دسمبر2018ء) پانی کمیشن کے سربراہ ریٹائرڈ جسٹس امیر ہانی مسلم نے بدین شہر کا ہنگامی دورہ کیا۔ پانی کمیشن کے سربراہ کا پینے اور نہری پانی کی قلت پر ضلع انتظامیہ پر برہم۔ پانی کمیشن کے سربراہ جسٹس رٹائیرڈ امیر ہانی مسلم نے شہر کا ہنگامہ دوراہ کیا اس موقع پر امیر ہانی مسلم ڈپٹی کمشنر بدین ڈاکٹر حفیظ سیال اسسٹنٹ ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر نواز بوت اور سی ایم او بدین پر برس پڑے۔

(جاری ہے)

پانی کمیشن کے سربراہ جسٹس رٹائیرڈ امیر ہانی مسلم نے ڈی سی بدین کو سختی سے احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کے قاضیہ واہ نہر پر قائم غیر قانونی تجاوزات ختم کروائی جائیں۔ انہوں نے کہا کے کچھ با اثر سیاسی افراد اکرم واہ گونی پھلیلی نہر سے غیر قانونی واٹر کورس سے پانی چوری کر رہے ہیں۔ انتظامہ رینجرز کی مدد سے غیر قانونی واٹر کورس ختم کروائے۔ پانی کمیشن کے سربراہ نے کہا کے واٹر سپلائی کے تالابوں پر نصب کئیے گئیے الٹر فلٹر پلانٹس گزشتہ چار ماہ سے غیر فعال ہین انہین فلفور چار روز مین فعال کیا جائے بصورت دیگر زمہ دران کے خلاف قانونی کاروائی کر کے گھر بھج دیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :

بدین میں شائع ہونے والی مزید خبریں