گزشتہ تین سالوں سے پیپلزپارٹی کی قیادت نے مجھ سے رابطہ کیا ہے نہ ہی میں نے ان سے رابطہ کیا، علی بخش عرف پپوشاہ

اتوار 13 جون 2021 19:20

بدین(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جون2021ء) پیپلزپارٹی کے رہنما اور سابق صوبائی وزیر علی بخش پپوشاہ اتوارکو عام انتخاب کے بعد اپنے انتخابی حلقہ ٹنڈوباگوپہنچنے ۔پیپلزپارٹی کے تحصیل کے صدر میر کاشف اورمقامی عہدیدروں اور شہریوں کی بڑی تعدادنے ان کااستقبال کیا۔اس موقع پرخطاب کرتے ہوئے پپوشاہ نے کہا آج اپنی اور ٹنڈوباگو کی عوام کے سامنے اپنا اور ان کا کیس لے کر آیا ہوں اور سب کو بتانا چاہتا ہوں کہ پیپلزپارٹی میں آیا نہیں مجھے لایا گیا تھا اور اب بھی عوام کی خاطر پارٹی چھوڑنی پڑی تو چھوڑ دوں گا مجھے افسوس کے ساتھ کہنا پڑ رہا ہے کہ میرے حلقے میں میرپورخاص سے لایا گیا کوئی فرد کام کررہا ہے الیکشن میں چالیس ہزار سے زائد ووٹ میں نے لئے پر ترقیاتی فنڈ اور اسکیمز اور تمام معاملات ایک غیر متلقہ شخص کے حوالے ہیں جو ٹنڈو باگو کی بجائے کہیں اور استعمال ہو رہے ہیں میں پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور آصف علی زرداری صاحب سے اپیل کرتا ہون کہ اس کی تحقیقات کرائی جائے اور ٹنڈوباگو کے عوام کے ساتھ کی جانے والی زیادتی بند کی جائے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ میں ٹنڈوباگو کی عوام کے ساتھ ہونے والی زیادتی برداشت نہیں کروں گا. علی پخش پپو شاہ نے کہا کہ گزشتہ تین سالوں سے پیپلزپارٹی کی قیادت نے مجھ سے رابطہ کیا ہے نہ ہی میں نے ان سے رابطہ کیا۔ ٹنڈوباگو کے لوگون نے مجھے محبت اور پیار دیا ہے ان کی خاطر مین پارٹی بھی چھوڑ سکتا ہوں اور سیاست بھی لیکن ٹنڈوباگو کی عوام کے حقوق پر ڈھاکہ نہیں ڈالنے دونگا۔

مجھے جب بھی موقعہ ملا میں نے ٹنڈوباگو کی عوام کو بھرپور خدمت کی ہے۔ پپوشاھ نے کہا اپنی عوام سے وعدہ کرتا ہوں کہ جب تک میں زندہ ہون ٹنڈوباگو کی عوام کا ساتھ دونگا. اس موقع پر مقامی رہنماں مہدی خواجہ حاجی احمد میمن لیڈیز ونگ کی نائب صدر حاجیانی کھوسو ستار میمن امتیاز میمن سمیت پی پی ضلع بدین کی دیگر کارکنان خواتین بھی موجود تھی.

بدین میں شائع ہونے والی مزید خبریں